menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Petrol Bomb Gir Gaya

25 0
03.04.2026

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ایک بار پھر عوام پر "پیٹرول بم" گرانے کے مترادف ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے اسے 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے 49 پیسے اضافہ کے بعد نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔ یہ اضافہ آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو چکا ہے اور اس کے اثرات فوری طور پر ہر شہری کی زندگی میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

یہ صرف قیمتوں کا اضافہ نہیں بلکہ ایک ایسا معاشی جھٹکا ہے جس نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ خاص طور پر جب حکومت کی جانب سے کسی قسم کی واضح سبسڈی فراہم نہیں کی جا رہی، تو یہ بوجھ براہِ راست عوام پر منتقل ہو جاتا ہے۔ پہلے ہی مہنگائی کے........

© Daily Urdu