menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nojawan, Driving License Aur Helmet Ki Ahmiyat

25 0
29.03.2026

نوجوان، ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ کی اہمیت

ہمارے معاشرے میں نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ سمجھے جاتے ہیں۔ انہی کے جذبے، توانائی، سوچ اور عمل سے مستقبل کی سمت کا تعین ہوتا ہے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج ہمارے بہت سے نوجوان سڑکوں پر اپنی زندگی اور دوسروں کی جان کو غیر ضروری خطرات میں ڈال رہے ہیں۔ موٹر سائیکل یا گاڑی چلانا آج ایک ضرورت بن چکا ہے، لیکن اس ضرورت کے ساتھ ذمہ داری، قانون کی پابندی اور حفاظتی شعور بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ خاص طور پر ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ جیسے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کرنا ایک سنگین سماجی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

روزانہ سڑکوں پر ہم دیکھتے ہیں کہ کم عمر یا بغیر لائسنس نوجوان موٹر سائیکلیں دوڑاتے نظر آتے ہیں۔ بعض اوقات ایک ہی موٹر سائیکل پر تین تین افراد سوار ہوتے ہیں، رفتار تیز ہوتی ہے، کانوں میں ایئر فون لگے ہوتے ہیں اور سر پر ہیلمٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ یہ صرف قانون شکنی نہیں بلکہ اپنی زندگی کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔ نوجوانی جوش کا نام ضرور ہے، مگر یہ جوش اگر ہوش سے خالی ہو........

© Daily Urdu