Pakistan Ka Khamosh Magar Sab Se Bara Bohran
پاکستان کا خاموش مگر سب سے بڑا بحران
پاکستان اس وقت جن مسائل کا سامنا کر رہا ہے، ان میں پانی کا بحران سب سے زیادہ خطرناک اور دور رس اثرات رکھنے والا مسئلہ بن چکا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور سیاسی عدم استحکام اپنی جگہ اہم ہیں، لیکن پانی کی کمی ایک ایسا چیلنج ہے جو براہِ راست انسانی زندگی، معیشت، زراعت اور قومی سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس سنگین خطرے کو وہ توجہ نہیں مل رہی جس کا یہ متقاضی ہے۔
کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کے قدرتی وسائل پر ہوتا ہے اور پانی ان وسائل میں سب سے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کو قدرت نے دریاؤں، گلیشیئرز اور بارشوں کی صورت میں وافر آبی وسائل عطا کیے تھے، لیکن ناقص منصوبہ بندی، بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل........
