menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sahafat Aur Sahafion Ke Masail (1)

12 0
18.05.2026

صحافت اور صحافیوں کے مسائل (1)

سوشل میڈیا پر شور مچا ہوا ہے کہ فلاں چینل سے اتنے صحافی نکال دئیے گئے اور فلاں چینل سے اتنے۔ د لچسپ امر تو یہ ہے کہ اس چینل کا زیادہ شور مچا ہوا ہے جس کے بارے مشہور ہے کہ اس میں سب سے زیادہ سہولتیں اور تنخواہیں دی جا رہی ہیں، جہاں سب سے زیادہ بونس لگ رہے ہیں۔ ہم اس چینل کے مالک کے ساتھ غالباً ایک برس پہلے گپ شپ کر رہے تھے اور وہ کہہ رہے تھے، مجھے علم ہے کہ صحافت بطور کاروبار گھاٹے کا سودا ہے اور جو یہ گھاٹا نہ اٹھا سکتا ہو اسے اس کاروبار میں آنا ہی نہیں چاہئے۔

میں نے ان کے چینل کے ایک ذمے دار سے گذشتہ رات ایک کھانے کی میز پر کہا کہ ان سے غلطی یہ ہوئی کہ انہیں جواب نہیں دینا چاہئے تھا کیونکہ میڈیا ایکسپرٹ کے طور پر میں جانتا ہوں کہ خبر ہمیشہ اپنے ردعمل سے چھوٹی یا بڑی ہوتی ہے، جس خبر کا ردعمل بڑا ہوگا وہ بڑی ہوجائے گی اور جس کا ردعمل چھوٹا وہ چھوٹی۔ کیا یہ دلچسپ نہیں کہ جس چینل سے ابھی کوئی بندہ عملی طور پر نکالا نہیں گیا اس کا سکینڈل بن گیا اور جس نے ڈیڑھ سو سے زائد ورکر فارغ کر دئیے اس کا کوئی ذکر ہی نہیں کر رہا۔ اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ اس چینل کا واویلا اس لئے زیادہ ہوگا کہ اس کا مالک ایک سیاسی شخصیت ہے۔

کیا آپ کو یاد ہے کہ اسی سیاسی شخصیت کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چند بلاکس سیلاب کے پانی میں ڈوب گئے تھے تو کیسا شور مچا تھا حالانکہ یہ پاکستان کی واحد ہاوسنگ سوسائٹی تھی جس نے اپنے خرچے پر بند بنایا، اپنے رہائشیوں کو سامان کی منتقلی ہی نہیں بلکہ سیلاب کے دنوں میں........

© Daily Urdu