menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Phir Sazayen Ho Gayi

34 0
08.03.2026

ابھی چند روزپہلے سینئر سکیورٹی عہدیدار، سے جوملاقات ہوئی، اس میں سینئر اور معروف اینکر پرسن منصور علی خان کے نو مئی کے مقدمات کے بارے سوال پر جواب تھا کہ وہ مقدمات عدالتوں میں ہیں اور عدالتیں ہی ان پر فیصلہ کریں گی جس پر ہم سب نے قیاسات کے گھوڑے دوڑائے کہ اب سکیورٹی کے ذرائع عمران خان اینڈ کمپنی پر بات نہیں کر رہے تو ا س کا مطلب یہ ہوا کہ بیک ڈور کوئی کام پڑ گیا ہے اور صلح ہوگئی ہے۔

اس بریفنگ میں سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے (فروری کے آغاز میں) نظر آنے والامثبت رویہ بھی سوال ہوا، جی ہاں، جب انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کی، کور ہیڈکوارٹرز گئے اور عباس شہید کے جنازے کو کندھا دیا، یہ سوال میرا تھا، جس کے جواب میں کہا گیا کہ فوج کی کوئی سیاسی پسند ناپسند نہیں ہے اور سب سے پہلے پاکستان ہے۔ لیجئے جناب، وہاں صرف حکومت کے حامی ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے جانثار یوٹیوبرز اور وی لاگرز بھی موجود تھے جنہوں نے باہر نکلتے ہی آسمان سر پر اٹھا لیا بلکہ ہمارے عمران خان پر فدا ایک دوست نے تو ایک پروگرام میں مجھ پر پھبتی بھی کس دی کہ مجھے اس صورتحال پر پریشانی ہوگئی تھی۔

میں نے انہیں بصد احترام بتایا کہ میرے خیال میں اول تو عمران خان باہرنہیں آ رہا اور اگر باہر آ بھی رہا ہے تووہ وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد گرفتاری تک سڑکوں پر ہی رہا ہے، اس نے اس عرصے میں کیا کر لیا تھا جو اب........

© Daily Urdu