Mera Haqiqi Naya Pakistan
میرا حقیقی نیا پاکستان
یہ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مکمل طور پر ایک نیا پاکستان ہے جو جنوبی ایشیا میں اپنے سات سے آٹھ گنا بڑے اور طاقتور دشمن کو چارسے چھ گھنٹوں میں شکست دے رہا ہے اور آگے بڑھتے ہوئے مشرق وسطیٰ کی سیاست میں اپنا بھرپور اور مثبت کردارادا کر رہا ہے۔ یہ درست ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ عمران خان نے دیا تھا مگر وہ ایبسولیوٹلی ناٹ، کی طرح کا نعرہ ہی تھا جسے سچ ملک کو چلانے والی موجودہ ٹیم نے کرکے دکھایا ہے۔
عمران خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں امریکہ کو اڈے دینے بارے اینکرکے سوال پر ایبسولیوٹلی ناٹ کہا تھا مگر اس سے بہت پہلے نوازشریف ایٹمی دھماکے کرتے ہوئے امریکی صدر کی طرف سے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے عملی طور پر ایبسولیوٹلی ناٹ کہہ چکے تھے اور اسی طرح یہ نیا پاکستان وہ نہیں ہے جس میں محض نشئیوں کی رہائش گاہوں، کٹوں وچھوں اور لیٹرینوں پر واٹس ایپ نمبر لکھنے کے میگا پراجیکٹس تھے، یہ نیا پاکستان ایک نئی تاریخ لکھ رہا ہے، غزہ میں جنگ بندی کرا رہا ہے، ایران کے مسئلے پر ثالثی کرا رہا ہے۔
کیا کہا، غزہ میں جنگ بندی کا کوئی فائدہ نہیں کہ اسرائیل اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ دو برس میں اسرائیل نے نوے فیصد تک غزہ کو کھنڈر بنا دیا، بہتر ہزار فلسطینیوں کو شہید کردیا مگرجنگ بندی کے بعد اکتوبر سے اب مارچ تک شہدا کی تعداد چھ، سوا چھ سو کے لگ بھگ ہے، اگر کوئی اسے کامیابی نہیں سمجھتا تو نہ سمجھے، ہماری نظر میں ہمارے کلمہ گو بھائیوں کی زندگیاں بچنا، وہاں امن آنا،........
