menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shehar e Karachi Aur Sagaan e Awara

20 0
09.04.2026

شہر کراچی اور سگانِ آوارہ

میرے پیارے شہرِ قائد کو نہ جانے کس بری بلا کی نظر لگ گئی ہے کہ مسائل کے انبار لگ چکے ہیں اور پورا شہر گویا "مسائلستان" کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پانی، بجلی اور گیس جیسے بنیادی مسائل سے تو یہاں کے باسی پہلے ہی متاثر اور محروم چلے آ رہے ہیں، مگر اس وقت جس مسئلے نے شہریوں کو سب سے زیادہ خوفزدہ، پریشان اور عدم تحفظ کا شکار کر رکھا ہے، وہ کراچی میں آوارہ کتوں کی خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی تعداد ہے۔

آج صورتحال یہ ہے کہ پورا شہر کتوں کے نرغے میں آ چکا ہے۔ کوئی ایسا علاقہ باقی نہیں بچا جہاں آوارہ کتے دندناتے نہ پھر رہے ہوں۔ گلیاں، سڑکیں، پارک اور رہائشی علاقےہرجگہ ان کا راج ہے۔ اس صورتحال نے خواتین اور بچوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ بچے نہ تو اطمینان سے اسکول جا سکتے ہیں، نہ گلیوں میں کھیل کود کر سکتے ہیں اور نہ ہی روزمرہ کی چھوٹی موٹی ضروریات کے لیے باہر نکل سکتے ہیں۔ خواتین کے لیے بھی گھروں سے نکلنا کسی خطرے سے خالی نہیں رہا۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ شہر کے مکین اپنے ہی شہر میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ اس سنگین صورتحال کے باوجود متعلقہ حکام، شہری حکومت اور صوبائی انتظامیہ کی جانب سے کوئی سنجیدہ اور مؤثر اقدامات دیکھنے میں نہیں آ رہے۔ عوام کو عملاً اپنی........

© Daily Urdu