menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

30 March Youm Ul Arz

40 0
31.03.2026

فلسطین کی سرزمین صدیوں سے تہذیبوں، مذاہب اور تاریخ کا مرکز رہی ہے، مگر گزشتہ کئی دہائیوں سے یہ خطہ ظلم، جبر اور ناانصافی کی ایک دردناک داستان بن چکا ہے۔ 30 مارچ کا دن، جسے یومِ الارض کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ فلسطینی آج بھی اس دن کو اسرائیل کے اندر اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں بشمول غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں احتجاجی مظاہروں اور زیتون کے درخت لگا کر مناتے ہیں تاکہ اپنی زمین سے تعلق کا اظہار کر سکیں۔

فلسطینی عوام کی اسی جدوجہد، قربانی اور اپنی مٹی سے لازوال محبت کی علامت ہے۔ یہ دن ہمیں 30 مارچ 1976ء کے اس تاریخی واقعے کی یاد دلاتا ہے جب فلسطینیوں نے اپنی زمینوں کےقبضےکےخلاف بھرپور احتجاج کیا اور اپنے خون سے اس جدوجہد کو رقم کر دیا جس میں اسرائیلی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔

یہ صرف ایک واقعہ نہیں تھا بلکہ ایک ایسا موڑ تھا جس نے فلسطینی عوام کے حوصلے، عزم اور مزاحمت کو نئی توانائی دی۔ اس دن نہتے فلسطینیوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ زمین محض رہائش کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ ان کی پہچان، تاریخ اور وجود کا حصہ ہے۔ جب ان کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے خاموشی اختیار کرنے کے بجائے مزاحمت کا راستہ........

© Daily Urdu