menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qaumi Ezazat Ke Asal Haqdar Kon?

28 0
16.08.2026

قومی اعزازات کے اصل حقدار کون؟

قوم کے محسنوں، سائنس دانوں، اساتذہ، ڈاکٹروں، ادیبوں، فنکاروں، کھلاڑیوں اور بہادر شہریوں کو قومی سطح پر خراجِ تحسین پیش کرنا ایک مہذب ریاست کی خوبصورت روایت ہے۔ اس سال بھی سینکڑوں ملکی و غیر ملکی شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں سول اعزازات دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیکن اس اعلان کے ساتھ ہی ایک سوال ہمیشہ کی طرح عوامی حلقوں میں گونجنے لگتا ہے: کیا یہ اعزازات واقعی میرٹ پر دیے جاتے ہیں؟ اور اس سے بھی بڑھ کر یہ سوال کہ پاکستانی عوام خود کبھی کسی ایوارڈ کی مستحق قرار پائے گی؟ قانونی اعتبار سے دیکھا جائے تو صدرِ پاکستان کو آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 259 اور ڈیکوریشنز ایکٹ 1975 کے تحت اعزازات دینے کا اختیار حاصل ہے۔ وزارتیں، صوبائی حکومتیں اور دیگر ادارے مختلف شخصیات کے نام تجویز کرتے ہیں، ایک اسٹیئرنگ کمیٹی ان سفارشات کا جائزہ لیتی ہے وزیراعظم اور پھر صدرِ مملکت حتمی منظوری دیتے ہیں۔ بظاہر یہ ایک منظم اور شفاف طریقہ کار معلوم ہوتا ہے، لیکن عملی طور پر ہر سال اس پر سوالات اٹھتے ہیں۔

تنقید کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ عوام کی ایک بڑی تعداد کا خیال ہے کہ کئی اعزازات حقیقی خدمات کی بنیاد پر........

© Daily Urdu