menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Operation Soban Dehshat Gardon Ke Liye Akhri Pegham

20 0
12.07.2026

آپریشن شعبان دہشت گردوں کے لیے آخری پیغام

تاریخ میں کچھ لمحے ایسے آتے ہیں جب قوموں کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ خوف کے سامنے سر جھکائیں گی یا عزم و استقلال کے ساتھ اپنے مستقبل کا دفاع کریں گی۔ پاکستان آج ایسے ہی ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہا ہے۔ ایک طرف وہ عناصر ہیں جن کے ہاتھ معصوم شہریوں، بچوں، خواتین، بزرگوں اور ہمارے بہادر سیکیورٹی اہلکاروں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور دوسری طرف وہ ریاست ہے جس نے یہ عہد کر رکھا ہے کہ پاکستان کے امن، خودمختاری اور قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

زیارت کے منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر ہونے والا دہشت گرد حملہ ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ دہشت گرد صرف جانیں نہیں لیتے بلکہ قوموں کے حوصلے توڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مگر وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ پاکستانی قوم کی تاریخ شکست کی نہیں، مزاحمت کی تاریخ ہے۔ ہر شہید کا جنازہ اس قوم کے عزم کو مزید بلند کرتا ہے، ہر قربانی دشمن کے عزائم کو مزید ناکام بناتی ہے اور ہر حملے کے بعد پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرتا........

© Daily Urdu