Pakistan Ke Khilaf Naya Mahaaz
پاکستان کے خلاف نیا جنگی محاذ
بین الاقوامی سیاست میں بعض جنگیں توپوں اور ٹینکوں سے نہیں بلکہ سفارت کاری، معیشت، میڈیا، پراکسی، خفیہ سرگرمیوں اور دفاعی معاہدوں کے ذریعے لڑی جاتی ہیں۔ آج اگر ہم مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ ہلچل کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ایران پر اسرائیلی و امریکی یلغار صرف ایران تک محدود نہیں تھی بلکہ اس پورے منظرنامے میں پاکستان بھی اہم نشانہ تھا۔ گزشتہ برس پاک بھارت جنگ کے بعد ایران پر اسرائیلی و امریکی یلغار کو وسیع تناظر میں دیکھا جائے تو صاف نظر آتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا نشان صرف ایران نہیں تھا بلکہ پاکستان بھی اس جنگ کا اہم حصہ تھا۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ ایران کے خلاف جنگ شاید رک جائے، جنگ بندی بھی ہو جائے لیکن پاکستان کے خلاف جنگ نہیں رکے گی بلکہ پاکستان کےخلاف اب بھی ایک کثیر الجہتی اور کئی محاذوں پر مشتمل جنگ جاری ہے۔
چند دن قبل سوئٹزرلینڈ سے پاکستانی سفارتی وفد نے ابھی اڑان بھری ہی تھی کہ بھارت میں تعینات امریکی سفیر نے ایک نئی دفاعی ڈیل کا اعلان کر دیا تھا۔ اس ڈیل کے تحت بھارت کو جدید توپیں فراہم کی جائیں گی جو چالیس کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ کوئی معمولی پیش رفت نہیں ہے، جدید جنگوں میں لانگ رینج آرٹلری فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہے۔ روس اور یوکرین کی جنگ میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح........
