menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Danish School Se Zila Murree Kyun Mehroom?

23 1
07.02.2026

مری کے ہمسایہ ضلع ہری پور میں دسمبر کے تیسرے ہفتے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دانش اسکول کے قیام کا اعلان کیا۔ پنجاب بھر میں اب ان اسکولوں کی تعداد تیس سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بھی دانش اسکولوں کے قیام کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔ ایسے میں یہ سوال شدت سے ابھرتا ہے: کیا ضلع مری دانش اسکول کا حق دار نہیں؟

پنجاب کی مقتدر خواتین و حضرات سے مودبانہ گزارش ہے کہ تہواروں اور تقریبات کی گہماگہمی سے کچھ لمحے نکال کر مری کی طرف بھی نگاہِ التفات فرمائیں۔ ہم آپ سے ایچی سن کالج نہیں مانگتے، ہم صرف وہ چاہتے ہیں جو ہمارے ہی ٹیکس کے پیسوں سے ہم پر واجب ہے: معیاری اور مساوی تعلیم کا حق۔

ہری پور میں دانش اسکول کے اعلان کے ساتھ ہی مجھے اپنے عزیز دوست، مرحوم حافظ سعید کی یاد شدت سے آئی، جو گزشتہ برس ہم سے بچھڑ گئے۔ وہ مری کی ایک نابغۂ شخصیت تھے۔ رسمی تعلیمی مواقع میسر نہ ہونے کے باوجود ان کا شعور، بصیرت اور فکری افق حیران کن تھا۔ کچھ لوگ ڈگریوں سے بڑے ہوتے ہیں اور کچھ اپنی فکر سے۔ حافظ........

© Daily Urdu