menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Wazir e Aala Maryam Nawaz Ka Vision

39 0
31.03.2026

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن

لاہور کی سیاسی اور انتظامی تاریخ میں جب بھی عوامی خدمت کے نئے باب کا تذکرہ ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ہونے والی اصلاحات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے وزارتِ عالیہ کا منصب سنبھالتے ہی یہ واضح کر دیا تھا کہ ان کی حکومت کا ہدف محض فائلیں نہیں بلکہ وہ عام آدمی ہے جو گلی محلوں میں بنیادی سہولیات کا منتظر ہے۔ اسی وژن کے تحت لاہور کی نئی انتظامی تقسیم اور تحصیل نشتر کا قیام عمل میں لایا گیا، تاکہ بیوروکریسی کو ڈرائنگ رومز سے نکال کر عوام کے درمیان لایا جا سکے۔ آج تحصیل نشتر میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم آسی کی صورت میں مریم نواز شریف کا "پبلک سروس" وژن عملی طور پر زمین پر نظر آ رہا ہے۔

تحصیل نشتر کا جغرافیہ انتہائی متنوع ہے، جس میں پانڈوکی، کاہنہ، کماہاں، ہلوکی، شاہزادہ، تھ پنجو، بھوبتیاں اور تیرا جیسے وسیع ریونیو حلقے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خالق نگر، صوفی آباد، نشتر کالونی، وسیم پارک، جناح کالونی، خالد ٹاؤن، عیسیٰ نگر، اٹاری، یوحنا آباد، گھنکر اور گلیکسو جیسے گنجان آباد شہری علاقے اس تحصیل کی انتظامی حساسیت کو بڑھا دیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت ہے کہ لاہور کے وہ علاقے جو ماضی میں نظر انداز رہے، انہیں ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ اسی........

© Daily Urdu