menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Barsat Ka Mausam Aur Ghareeb Ki Kamzor Chat

21 0
28.07.2026

برسات کا موسم اور غریب کی کمزور چھت

سچ تو یہ ہے کہ ملک کے موجودہ حالات اور اردگرد پھیلی مایوسی کو دیکھ کر میرا کئی دن سے لکھنے کو بالکل بھی دل نہیں کر رہا تھا اور میں نے قلم ایک طرف رکھ دیا تھا۔ لیکن حالیہ برسات کے موسم میں جب غریبوں کے کچے مکانات کی گرتی ہوئی چھتیں دیکھیں، معصوم بچوں کی چیخیں سنیں اور غریب خاندانوں کے بے پناہ نقصانات کو اپنی آنکھوں سے ملاحظہ کیا، تو میرا ضمیر مجھے جھنجھوڑنے لگا۔ ان دلخراش واقعات نے مجھے اندر سے اس قدر تڑپایا کہ میں خاموش نہ رہ سکا اور آج دوبارہ قلم اٹھا کر یہ کالم لکھنے پر مجبور ہوگیا۔

موسمِ برسات جہاں گرمی سے ستائے ہوئے لوگوں کے لیے خوشی اور سکون کی نوید لاتا ہے، وہاں ہمارے ملک کے غریب، مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کے لیے یہ موسم ایک بہت بڑی آفت اور مصیبت بن کر نازل ہوتا ہے۔ جب آسمان پر کالی گھٹائیں چھاتی ہیں اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکے چلتے ہیں، تو امیر اور خوشحال طبقہ اپنے پکے، محفوظ اور خوبصورت گھروں کے کمروں یا بالکونیوں میں بیٹھ کر بارش کا مزہ لیتا ہے، پکوڑے کھاتا ہے اور چائے کی چسکیاں لیتا ہے۔ لیکن بالکل اسی وقت، اسی شہر کی کسی کچی بستی، تنگ گلی یا دور دراز کے کسی پسماندہ گاو ں میں ایک غریب انسان اپنی ٹپکتی ہوئی چھت کو دیکھ کر خوف سے کانپ رہا ہوتا ہے۔

ہر سال بارشوں کے دنوں میں غریبوں کے کچے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے اتنے دلخراش اور افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں کہ سن کر ہی انسان کا دل خون کے آنسو روتا ہے۔ سال 2026 کی ان حالیہ بارشوں میں بھی ملک کے الگ الگ علاقوں، جیسے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے کئی ایسے حادثات سامنے آئے ہیں، جہاں معصوم بچے، عورتیں........

© Daily Urdu