menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Digital Dunya Ke Kirdar

30 0
15.03.2026

یہ سوشل میڈیا کا دور ہے۔ انسان اب صرف اپنے گھر، محفل یا دفتر میں ہی نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل دنیا میں بھی جیتا ہے۔ یہاں الفاظ، کمنٹس اور ردِعمل انسان کی شخصیت کا وہ پہلو ظاہر کرتے ہیں جو اکثر حقیقی زندگی میں نظروں سے اوجھل رہتا ہے۔ آج اگر کسی مرد کی شرافت کو پرکھنا ہو تو لمبی گفتگو یا بڑے دعووں کی ضرورت نہیں، بس کسی عورت کی نامناسب ویڈیو کے کمنٹس پڑھ لیجیے، وہاں انسان کے کردار کی اصل تصویر نمایاں ہو جاتی ہے۔

معاشرے میں ہم اکثر ایسے مرد دیکھتے ہیں جو خود کو نہایت مہذب، باوقار اور بااخلاق ظاہر کرتے ہیں۔ گفتگو میں شائستگی کا لبادہ اوڑھے رکھتے ہیں اور اصولوں کی پاسداری کے دعوے بھی کرتے ہیں۔ لیکن جب یہی لوگ سوشل میڈیا کے کمنٹس سیکشن میں آتے ہیں تو ان کے الفاظ کا رنگ بدل جاتا ہے۔ چند لمحوں کی وقتی خواہش یا سطحی تفریح کے لیے وہ ایسے جملے لکھ جاتے ہیں جو ان کے اپنے کردار کو بھی بے نقاب کر دیتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ شرافت کسی لباس، عہدے یا ظاہری انداز کا نام نہیں۔ شرافت دراصل انسان کی سوچ، نگاہ اور زبان........

© Daily Urdu