menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hazrat Imam Hussain Ka Maqsad e Shahadat

24 0
27.06.2026

حضرت امام حسینؑ کا مقصد شہادت

محرم میں ہر سال کروڑوں مسلمان حضرت امام حسینؑ کی شہادت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں مگر ان غم گساروں میں بہت ہی کم لوگ اس مقصد کی طرف توجہ کرتے ہیں، جس کے لئے امام نے نہ صرف اپنی جان عزیز قربان کی بلکہ اپنے کنبے کے بچے تک کی شہادتوں کو اس راہ میں قبول کیا۔ سید ابو اعلیٰ مودودیؒ لکھتے ہیں کہ کوئی بھی شخص جو امام حسینؑ کے گھرانے کی بلند اخلاق سیرت کو جانتا ہے، یہ بد گمانی نہیں کر سکتا کہ وہ اپنی ذات اور اقتدار کے لئے مسلمانوں میں خون ریزی کر سکتے، حضرت ابو بکرؓ سے امیر معاویہؓ تک پچاس برس کی تاریخ گواہ ہے کہ حکومت حاصل کرنے کے لئے لڑنا اور کشت و خون کرنا ان کا مسلک نہیں تھا۔

امام عالی مقام کی بشرف نگاہ بڑے تغیر کے آثار مسلم معاشرہ، اسلامی ریاست کی روح اور اس کے نظام میں دیکھ رہی تھی، جس کو روکنا اسکے خلاف جدوجہد کرنا نہ صرف ضروری تھا بلکہ لڑنے کی نوبت آنے کو بھی وہ جائز ہی نہیں فرض سمجھتے تھے۔ یزید کے ولی عہد بننے سے جس انسانی بادشاہت کا آغاز ہوا، اس میں اللہ تعالی کی حاکمیت صرف زبان تک محدود رہ گئی، اس نے وہی رویہ اختیار کر لیاجو ہمیشہ سے ہر انسانی بادشاہ کا رہا ہے، ملک بادشاہ اور شاہی خاندان کا ہے، وہ رعیت کی جان مال آبروہر چیز کا مالک ہے، ان شاہی حکومتوں میں اللہ کا قانون نافذ ہوا توبھی صرف عوام پر شاہی خاندان، امراءاس سے مستثنیٰ رہے۔ مطالعہ تاریخ سے واضع ہے کہ یزید کا ولی عہد بننا اور پھر اس کی تخت نشینی سے دراصل جس خرابی کی........

© Daily Urdu