menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Arakeen e Parliament Ka Family, Friend Package

20 0
17.07.2026

اراکین پارلیمنٹ کا فیملی، فرینڈ پیکج

کپتان نے جب تبدیلی کا نعرہ بلند کیا تو غالب اکثریت نے اس کو ہوا کا تازہ جھونکا خیال کیا، اس جماعت کے بلند بانگ دعوں سے قوم نے یہ اُمید باندھ لی کہ فرسودہ نظام اب تبدیل ہوگا، اسکی بڑی وجہ یہ تھی کہ ریاست کے تمام ادارے انکی پشت پر تھے، باوجود اس کے وہ کوئی انقلابی اقدامات نہ کر سکے، انکی تمام تر سیاسی سر گرمیاں سیاسی مخالفین کوبرا بھلا کہنے تک محدود رہیں، اقتدار میں آنے سے پہلے میڈیا پر جن خیالات کا وہ اظہار کرتے، پیروکار جس جذباتی انداز میں باہر پڑی دولت کو ملک میں لا کر آئی ایم ایف کے منہ پر دے مارے کے دعوے کرتے، اس سے عوام نے توقع باندھ لی کہ ریاست آئی ایم ایف کی غلامی سے آزاد ہو جائے گی، ان کے دور اقتدار میں مگر قوم مزید مقروض ہوگئی، عدالتی، پولیس، ریونیو، تعلیم، معاشی، پارلیمانی، سماجی نظام میں مطلوب اصلاحات نہ ہو سکیں، ساڑھے تین سال کا عرصہ گزر گیا، نہیں معلوم کپتان کو اقتدار میں لانے والوں منشاء پوری ہوئی یا نہیں مگر عوامی سطح پر سنجیدہ حلقے شدید مایوس ہوئے۔

انکی پارٹی کو جس صوبہ میں حکومت کرتے قریبا دو دہائیاں گز ر چکی ہیں، وہاں کے عوام بھی بدترین گوررننس کی شکایت کرتے ہیں، بدعنوانی کی داستانیں زد عام ہیں، کرپشن فری ریاست کے ایجنڈا کا ڈھونگ رچایا گیا، پارلیمانی مدت میں پارٹی نے دوسرے وزیر اعلی نامزد کئے، خان کے دور حکومت میں بھی وزیر خزانہ بدلتے رہے، بائیس سالہ سیاسی جدوجہدکا ثمر تھا کہ اہم ترین وزارتوں کے لئے پارٹی سے افراد میسر نہ آئے، دوسری جماعتوں سے مستعار لینے پڑے،........

© Daily Urdu