menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Film Mein Bhi Haar Manne Se Inkar

36 0
thursday

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا، اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن تھا 2025، مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کا مقابلہ تھا، پاکستانی ریسلر علی رضا ناصر رنگ میں اترا، دوسری طرف سے بھارتی کھلاڑی آیا، علی رضا منجھا ہوا، تجربہ کار ریسلر تھا جب کہ بھارتی پہلوان ناتجربہ کار اور نیا تھا لیکن جب مقابلہ شروع ہوا تو بھارتی کھلاڑی نے علی رضا ناصر کو صرف 90 سیکنڈز (ڈیڑھ منٹ) میں ناک آئوٹ کر دیا۔

یہ دنیا میں اس نوعیت کا منفرد ایم ایم اے مقابلہ تھا جس میں نوے سیکنڈ میں ناتجربہ کار کھلاڑی نے تجربہ کار اور بڑے کھلاڑی کو ہرا دیا، پاکستانی کھلاڑی کو ہرانے والے انڈین ریسلر کا نام سنگرام سنگھ تھا، وہ اس مقابلے کے بعد انڈیا کا پہلا ایسا ایم ایم اے کھلاڑی بن گیا جس نے مخالف کو ڈیڑھ منٹ میں ہرا دیا تھا، میں سر سے لے کر پائوں تک پاکستانی ہوں اور سنگرام سنگھ نے پاکستان کو ہرایا لیکن آپ یقین کریں میں اس کے باوجود یہ سمجھتا ہوں سنگرام سنگھ اس جیت مستحق تھا بلکہ اگر یہ جسارت نہ ہو تو میں سمجھتا ہوں یہ شخص اس سے بڑی جیت کا حق دار ہے، کیوں؟ آیے میں آپ کو بتاتا ہوں۔

سنگرام سنگھ روہتک (ہریانہ) کے قریب چھوٹے سے گائوں مدینہ میں پیدا ہوا، والدین ان پڑھ اور غریب کسان تھے، بچپن میں اس کے پائوں میں درد ہوا اور یہ بڑھتا بڑھتا اس کے پورے جسم میں پھیل گیا، یہ اپنے جوڑ نہیں ہلا سکتا تھا، ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے بتایا یہ جوڑوں کے درد کی بیماری (آرتھریٹس) کا شکار ہوگیا ہے اور دنیا میں اس کا کوئی علاج نہیں، یہ بیماری آنے والے دنوں میں تیزی سے بڑھی اور سنگرام سنگھ اٹھنے، بیٹھنے، چلنے پھرنے حتیٰ کہ منہ دھونے کے قابل بھی نہ رہا، اسے خوراک نگلنے اور بولنے میں بھی دقت کا سامنا ہونے لگا، گائوں میں واش روم نہیں ہوتے تھے، لوگوں کو فطری ضرورتوں کے لیے کھیتوں میں جانا پڑتا تھا، سنگرام سنگھ کھیت میں نہیں جا سکتا تھا اور کوئی اسے بار بار اٹھا کر کھیتوں میں لے جانے کے لیے موجود نہیں تھا چناں چہ والدین نے اس کی چارپائی کے درمیان سوراخ کر دیا، یہ چار پائی پر لیٹے لیٹے بول براز کرتا تھا اور اس کی ماں اگلے دن اسے صاف کر دیتی تھی، وہ اس دوران بو اور مکھیوں کے درمیان لیٹا رہتا تھا۔

ڈاکٹرز کے بقول سنگرام........

© Daily Urdu