menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

China Ka Nizam

58 0
02.07.2026

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں بہت دل چسپ واقعات سنائے، ان کے بقول "میں جب چائنہ آیا تو مجھے سڑک پر حیران کن مشاہدہ ہوا، بارش برس رہی تھی، پہاڑ سے پانی مسلسل سڑک پر گر رہا تھا اور ایک بزرگ سویپر سڑک کو صاف کرنے کی کوشش کر رہا تھا، وہ وائیپر سے پانی صاف کرتا تھا لیکن پہاڑ سے مزید پانی سڑک پر آگرتا تھا، میں کھڑا ہو کر یہ حماقت دیکھنے لگا۔

بارش بھی نہیں رک رہی تھی اور بوڑھے کے ہاتھ بھی نہیں تھم رہے تھے، مجھے شروع میں لگا شاید بوڑھے کے دماغی پیچ ڈھیلے ہیں لیکن پھر وہ مجھے ٹھیک محسوس ہونے لگا لہٰذا میں برستی بارش میں اس کے پاس گیا اور اس سے اس لاحاصل کوشش کی وجہ پوچھی، وہ مسکرایا اور بولا، دس منٹ بعد میری ڈیوٹی ختم ہو جائے گی، میں اس کے بعد تمہیں اس کی وجہ بتاتا ہوں، میں برآمدے میں آ کر اس کی ڈیوٹی ختم ہونے کا انتظار کرنے لگا۔

وہ دس منٹ بعد میرے پاس آ گیا، اپنی برساتی اتاری اور کہا "ہاں اب بتائو تم کیا پوچھ رہے تھے؟" میں نے اپنا سوال دہرا دیا "بارش ہو رہی ہے، پہاڑ سے مسلسل پانی گر رہا ہے، آپ سڑک کو جتنا چاہو صاف کر لو، یہ صاف نہیں ہوگی پھر تم اس پر پوچا کیوں مار رہے ہو؟" بوڑھے نے ہنس کر جواب دیا" مجھے سڑک کے اس ٹکڑے کو صاف کرنے کے لیے ہائر کیا گیا ہے، میری چار گھنٹے ڈیوٹی ہے، میرے کنٹریکٹ میں ہے، میں مسلسل چار گھنٹے سڑک صاف کروں گا، اس میں کسی جگہ یہ نہیں لکھا اگر بارش ہو جائے تو تم کام بند کر دو گے، میں چار گھنٹے کا ملازم ہوں، میں اگر چار گھنٹے پورے نہیں کروں گا تو یہ بے ایمانی ہوگی چناں چہ بارش آئے یا نہ آئے، میں سڑک صاف کرتا رہتا ہوں"۔

ڈاکٹر عثمان کے بقول مجھے اس بوڑھے چینی نے لاجواب کر دیا، اس کی اگر ڈیوٹی تھی تو اس نے وہ ہر صورت پوری کرنی تھی اور وہ نہایت ایمان داری سے اپنی ڈیوٹی پوری کر رہا تھا، مجھے اس وقت چین کی ترقی کی وجہ سمجھ آ گئی جب کہ اس کے مقابلے میں ہم پاکستانی حالات کو ڈیوٹی پر فوقیت دیتے ہیں، بارش ہو جائے، گرمی پڑ جائے یا سردی ہو جائے ہم فوراً اپنی ذمہ داری چھوڑ دیتے ہیں، چینیوں کا رویہ اس کے برعکس ہے۔

دوسرا واقعہ سیکورٹی گارڈ کا تھا، ہم نے اپنے گودام میں چوکی دار رکھا، گودام کے باہر چوکی دار کی پکٹ کے ساتھ زمین کا چھوٹا سا ٹکڑا تھا، وہ بمشکل مرلے کا چوتھا حصہ تھا یعنی چند فٹ زمین، چوکی دار نے اپنے ہاتھوں سے زمین کی حد بندی کی، کہیں سے سبزیوں کے بیج لایا اور اس نے وہاں سبزیاں اگا لیں، ہم اس کی اس کوشش پر حیران رہ گئے، اس نے دیکھا اس کے قرب و جوار میں ایک........

© Daily Urdu