Naye Zilon Ki Bazgasht
اپنے اپنے علاقے کو ضلع بنانے کے بارئے میں لوگوں کے جذبات کا یہ عالم ہے کہ گذشتہ الیکشن میں جب میں اپنا ووٹ ڈالنے احمدپور شرقیہ گیا تو ہمارئے علاقے کے کونسلر اور میرے دوست نے مجھ سے پوچھا کہ ووٹ کس کو دینا ہے تو میں نے جواباََ پوچھا کہ آپ بتائیں کس کو دینا چاہیے؟ تو وہ کہنے لگے ووٹ اس دفعہ کسی شخصیت یا پارٹی کی بجائے "احمدپور شرقیہ ضلع"کو دینا چاہیےکیونکہ شہباز شریف نے ضلع بنانے کا اعلان کردیا ہے اس لیے ووٹ بھی اسکا ہی ہونا چاہیے۔
ہمارئے علاقے میں عام طور پر انتخابات کی مہم کے دوران صوبہ بنانے یا ضلع اور تحصیل بنانے کی بات اور وعدئے کثرت سے کئے جاتے ہیں۔ ہر جماعت کا ہر امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی اپنے سیاسی منشور میں عوامی خواہشات، جذبات اور مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان وعدہ کو پچھلی کئی دھائیوں سے دوہراتا چلا آیا ہے۔ پاکستان کی تینوں بڑی جماعتیں مختلف ادوار میں اقتدار کے ایوانوں تک پہنچی تو ضرور مگر بدقسمتی سےاپنا یہ دیرینہ وعدہ وفا نہ کر پائیں۔
گذشتہ الیکشن میں تو موجودہ برسراقتدار پارٹی کے "ن لیگ"کے وزیر اعظم نے ایک انتخابی جلسہ عام میں احمدپور شرقیہ کو ضلع بنانے کا اسٹیج پر اعلان کیا تو پورئے علاقے میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی اور لوگوں کی امیدیں پھر سے جوان ہوگیں۔ مگر تقریباََ پانچ سال اور بیت گئے وہ وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ جبکہ سابقہ الیکشن میں اسی جماعت کے امیدوار جیت کر ایوانوں تک پہنچے ہوئے ہیں۔ اب ایک بار پھر پنجاب میں نئے ضلعے بنانے کی بازگشت سنائی دئے رہی ہے۔ اگر یہ درست ہے تو بظاہر انتخابات........
