menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Main, Tum Aur Hum: Aik Muasharti Tamasha

21 0
13.06.2026

میں، تم اور ہم: ایک معاشرتی تماشا

کہتے ہیں کہ ایک گھر میں رکھا ہوا ایک گلدان صفائی کے دوران بیوی کے ہاتھوں سے گر ٹوٹ گیا۔ گھر میں دونوں میاں بیوی کے علاوہ کوئی نہ تھا۔ اس لیے تین دن تک گھر بھر میں یہ فیصلہ نہ ہو سکا کہ یہ گلدان کس کی غلطی کی وجہ سے ٹوٹا ہے؟ آخر کار تیسرے دن فیصلہ یہ سامنے آیا کہ یہ گلدان خاوند کی غلطی کی وجہ سے ٹوٹا ہے جس نے ایک ماہ قبل یہ گلدان اس غلط جگہ پر لاکر رکھ دیا تھا اگر یہ کسی محفوظ جگہ پر ہوتا تو کبھی نہ ٹوٹتا اور دوسریی وجہ یہ بھی سامنے آئی کہ گلدان خریدا ہی غلط گیا تھا کیونکہ یہ بہت چکنی اور نازک مٹی سے بنا تھا اس لیے ہاتھ سے گر کر نہیں بلکہ پھسل کر ٹوٹ گیا۔ شاید یہ تو تھا ایک لطیفہ لیکن ہماری روزمرہ زندگی میں یہ سب دیکھنے اور سننے کو اکثر ملتا رہتا ہے۔

میری بیوی بڑی سمجھ دار خاتون ہے۔ جب کوئی کام اچھا ہوجائے تو کہتی ہے کہ دیکھا "میں نے یہ فیصلہ اچھا کیا ہے" اور اگر کچھ غلط ہوجائے تو کہتی ہے کہ "تم ہمیشہ ہی غلط فیصلہ کرتے ہو" اور اگر نہ اچھاہی ہو اور نہ کچھ برائی بھی نظر نہ آئے تو کہے گی کہ "دیکھا ہم نے یہ فیصلہ درست کیا ہے" میری پوری زندگی اسی "میں، تم اور ہم" میں ہی گزر گئی۔ اپنے ارد گرد دیکھا تو یہ احساس ہوا کہ یہ صرف میرئے گھر کا مسئلہ نہیں بلکہ رشتوں کی نفسیات........

© Daily Urdu