Pakistan, Azad Kashmir, Masail Aur Hal
پاکستان، آزاد کشمیر، مسائل اور حل
آزاد کشمیر ایک حساس سرحدی علاقہ ہے جو قومی سلامتی، نظریاتی شناخت اور کشمیری عوام بشمول دفاعی اداروں کی عظیم جدوجہدِ آزادی کی علامت بھی ہے۔ تاہم اس خطے کو آج جن مسائل کا سامنا ہے، ان میں معاشی مشکلات، بے روزگاری، بنیادی سہولیات کی کمی، تعلیمی اور طبی نظام کی کمزوریاں، قدرتی آفات کے اثرات اور بعض اوقات سیاسی عدم استحکام نمایاں ہیں۔ ان مسائل کا حل صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام، سیاسی قیادت، سول سوسائٹی اور میڈیا کی مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہے۔
پاکستان اور آزاد کشمیر کا رشتہ قربانی، اعتماد اور مشترکہ تاریخ پر قائم ہے۔ اس رشتے کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جاسکتی ہے، بشرطیکہ ہم باہمی احترام، برداشت اور اتحاد کو اپنی اجتماعی طاقت بنائیں۔ اختلافِ رائے ہر جمہوری معاشرے کا حسن ہے، مگر اختلاف کو دشمنی اور نفرت میں بدلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
حال ہی میں آزاد کشمیر میں جو حالات خراب کئے گئے ہیں ان کے پیچھے ملک دشمن طاقتیں ہیں، جن کے بارے میں عوام کو بھی جاننا ضروری ہے۔ بیرونی ہاتھ ہیں جو کشمیری عوام کو حقوق کے نام پر کھلونے کی طرح استعمال کر رہے ہیں۔ عوام کو سمجھنا چاہئیے کہ ان جیسے مسائل ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موجود ہیں........
