Gilgit: Siasi Hangama Arai Aur Bunyadi Masail Ke Almiya
گلگت: سیاسی ہنگامہ آرائی اور بنیادی مسائل کا المیہ
گلگت، جو انتظامی لحاظ سے گلگت بلتستان کا مرکزی شہر ہے، ایک بار پھر انتخابی سرگرمیوں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ جون میں متوقع انتخابات کے پیشِ نظر سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے۔ شہر کی شاہراہیں بینرز، پوسٹرز اور پارٹی پرچموں سے سجی ہوئی ہیں، جبکہ جلسے، جلوس اور ریلیاں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں۔ بظاہر جمہوری سرگرمیوں کا یہ منظر خوش آئند معلوم ہوتا ہے، مگر اس چمک دمک کے پیچھے چھپی تلخ حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
حقیقت یہ ہے کہ گلگت آج بھی بنیادی شہری سہولیات سے محروم ایک شہر کی تصویر پیش کرتا ہے۔ سڑکوں کی حالت ابتر ہے، معمولی بارش بھی نظامِ........
