menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sifarti o Muashi Muqabla

18 0
03.06.2026

سفارتی و معاشی مقابلہ

خطے میں بالادستی کے خواہاں بھارت کو مشکلات کا سامنا ہے جو سفارتی اور معاشی مقابلے کی رفتار کو سُست کرنے کا باعث ہیں مگر دہلی حکومت اب بھی پرانی روش پر گامزن ہے اور مذہبی جنونیت کو ہوا دینے میں مصروف ہے حالانکہ ایسی کوششیں اندرونِ ملک تو کسی حد تک فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں لیکن عالمی سطح پر مُضر ثابت ہوتی ہیں۔ بھارت کو کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے اندرونِ ملک سیاسی کامیابیوں کے باوجود کئی بیرونی محازوں پر ہزیمت سے دوچار ہے اب تو یہ سوال گردش کرنے لگا ہے کہ کیا چین کا بھارت سفارتی اور سیاسی مقابلہ کرنے کی سکت رکھتابھی ہے یا نہیں؟

مئی اور جون 2020 میں سرحدوں کی حفاظت پر مامور چینی اور بھارتی فوجی باہم دست و گریبان ہو گئے معاہدے کے مطابق اسلحہ تو استعمال نہ کیا گیا لیکن ہاتھا پائی کی شدت کا اندازہ اِس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ڈنڈوں کے استعمال سے چینی فوجیوں نے بھارت کے بیس فوجی مارکر درجنوں زخمی بھی کردیے جبکہ چین کا ایک فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ ایسی جھڑپ تھی جس پر بھارت نے چُپ سادھ لی اور اُس کے عسکری مہارت کے دعوے بے نقاب ہوئے۔ یہ واقعہ سکم کے قریب سرحد اور تبت جیسے خود مختار علاقے اور لداخ کے قریب پینگونگ جھیل کے نزدیک پیش آیا۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں 1962 کی چین و بھارت جنگ کے نتیجے میں سرحد کا تعین کیا اور دونوں ملکوں میں اتفاق ہوا کہ سرحدی محافظ اسلحے سے لیس ہو کر گشت نہیں کریں گے بلکہ غیر مسلح رہیں گے بیس فوجیوں کی ہلاکت کے باوجود بھارت کا خاموشی اختیار کرنا اور چین سے اعلیٰ سطحی روابط میں کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنا کمزوری کی طرف اِشارہ........

© Daily Urdu