menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pak Croatia Taluqat Par Nazar

28 0
11.07.2026

پاک کروشیا تعلقات پر نظر

کروشیا رقبے اور آبادی کے حوالہ سے کوئی بہت بڑا ملک نہیں لیکن جنوب مشرقی اور وسطی یورپ کا یہ ملک پاکستان کے لیے کئی حوالوں سے بہت اہم ہے۔ اِس ملک میں پاکستان اور پاکستانی محنت کشوں کی بہت عزت ہے۔ حال ہی میں پاکستان نے بطور ثالث جو عزت اور نیک نامی حاصل کی ہے اُس کا عالمی سطح پر بہت چرچا ہے اور دنیا سمجھنے لگی ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور عالمی امن کے لیے اُس کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ پاکستان کا یہ مثبت تاثر دنیا کو متوجہ کرنے کا باعث ہے۔ اِن حالات میں رواں ماہ 9جولائی کو کروشین وزیرِ خارجہ و یورپی امور گورڈن گرلیچ راڈان کا ایک روزہ سرکاری دورہ پاکستان اہمیت کے لحاظ سے غیر معمولی ہے کہ انھوں نے اپنے دورہ کے دوران تعلقات وتجارت بڑھانے کے لیے گراں قدر گرمجوشی دکھائی۔ یہ دورہ تجارتی اور معاشی حوالے سے دودررس نتائج کاحامل ہو سکتا ہے کیونکہ اِس دورے سے نہ صرف پاک کروشین تعلقات اعلیٰ سطحی سے لیکر عوامی اور کاروباری شعبوں تک وسیع ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے بلکہ یورپی یونین میں پاکستان کو ایک اور اچھا اور باعتماد دوست ملنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

کروشیا کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جن سے تجارتی توازن مکمل طور پر پاکستان کے حق میں ہے۔ اگر صرف گزشتہ برس کے تجارتی حجم کا جائزہ لیں تو پاکستان کے لیے بہت منافع بخش دکھائی دیتا ہے۔ گزرے برس پاکستان نے 29.9 ملین ڈالر کی اشیا کروشیا کو برآمد کیں جن میں ٹیکسٹائل مصنوعات، چمڑے کا سامان، تیار ملبوسات، طبی اور........

© Daily Urdu