menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Bharat Jamhuriat Chor Kar Jahanum Ke Safar Par

25 0
09.05.2026

بھارت جمہوریت چھوڑ کر جہنم کے سفر پر

جب خطے میں تناؤ کی کیفیت ہے بھارت کی چار ریاستوں اور ایک یونین ٹیرٹری کے انتخابی نتائج نے امن پسندوں کو چونکا دیا ہے اور امن پسند طبقات بیک وقت حیرانگی و ہراسگی کاشکار ہیں کیونکہ نتائج ثابت کرتے ہیں کہ بھارت صرف کہنے کی حد تک ہی نہیں بلکہ عملی طور پر بھی جمہوریت چھوڑ کر جہنم کی طرف سفر شروع کر چکا ہے۔ کبھی مغربی بنگال، مشرقی پنجاب اور مقبوضہ جموں و کشمیر ایسی ریاستیں تھیں جو ایک سیکولر بھارت کی شبہہ کا احساس دلاتی تھیں مگر جموں و کشمیر کی توڑ پھوڑ اور مقامی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے عمل سے بی جے پی جیسی ہندو جنونی جماعت بہت بہتر سطح پر ہے۔ مغربی بنگال کے انتخاب جیت کر یہ جماعت جنوبی بھارت کے سوا تقریباََ تمام ریاستوں میں حکمران ہے اِس کی لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی سے ملک میں نفرت، تعصب اور تشدد کو فروغ مل رہا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت ایک ہندو ملک بننے کی تگ و دو میں اصل شناخت کھو چکا ہے۔ یہ عمل بھارت میں تشددکی لہر وسیع کرنے کے ساتھ خطے کے تناؤ میں اضافہ کر سکتا ہے۔

بھارتی پنجاب کے وزیرِ اعلٰی بھگونت مان نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بی جے پی کی اصلیت کو پنجاب میں بم دھماکوں کا زمہ قرار دیا ہے۔ یہ بم دھماکے جلندھر اور امرتسر میں چند گھنٹوں کے وقفے سے ہوئے انھوں نے مودی کی ہندو توا جماعت پر آئندہ برس کے صوبائی انتخاب سے قبل بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی کو جس ریاست میں انتخاب لڑنا ہوتا ہے وہ سب سے پہلے وہاں فسادات بھڑکاتی اور دھماکے کراتی ہے۔ فرقہ وارایت کو........

© Daily Urdu