menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kya America o Iran Jang Bandi Ki Taraf Barh Rahe Hain?

33 0
27.03.2026

کیا امریکہ و ایران جنگ بندی کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

علاقائی و عالمی صورتحال بالخصوص ایران پر مسلط جنگ سے پیدا شدہ مشکلات و مسائل پر کالم لکھنے لگا تھا کہ پچھلے 24 گھنٹوں سے ایران امریکہ مذاکرات (مبینہ) کے حوالے سے پاکستان میں ایران کے سفیر جنابِ رضا امیری مقدم کا بیان آگیا۔ آپ پہلے ایرانی سفیر اور دو دیگر ذمہ داران کے بیانات پڑھ لیجے پھر اس موضوع پر بات کرتے ہیں ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان کے بعد پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بھی امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے بلاواسطہ یا بلواسطہ مذاکرات کی تردید کر دی۔

اپنے بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستان جیسے دوست ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں، امید ہے دوست ممالک کی کوششیں کامیاب ہو جائیں گی۔ رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ دوست ممالک جارحیت کے خاتمے کے لیے فریقین سے رابطے میں رہتے ہیں۔ لیکن میری معلومات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان اب تک جنگ بندی کے حوالے سے بلاواسطہ یا بلواسطہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر رہے ہیں، ایران مختلف ممالک کے پیغامات کا جواب دے رہا ہے، ایران کا مؤقف واضح ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا۔

اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران مذاکرات کی باتیں قابل یقین نہیں ہیں، عباس عراقچی پاکستانی ہم منصب اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں سے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایران ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ "امریکا اپنی شکست کو معاہدے کا نام نہ دے، خطے میں امریکی سرمایہ کاری کے آثار باقی نہیں رہیں گے"۔

ایرانی افواج اور وزارت خارجہ کے ترجمانوں کے علاوہ پاکستان میں ایرانی سفیر کے بیانات آپ پڑھ چکے۔ ایران امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کے ثالثی........

© Daily Urdu