menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Iran Jang Ke 30 Din, Musalhati Koshishon Ka Aghaz

30 0
30.03.2026

ایران جنگ کے 30 دن، مصالحتی کوششوں کا آغاز

ایران جنگ کا ایک ماہ مکمل ہوگیا اس ایک ماہ کے دوران گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کا تجزیہ اگر ایک دو لفظوں میں کیا جائے تو مجھے اپنی مادری زبان سرائیکی سے رجوع کرنا پڑے گا۔ ہم سرائیکی اگر انتہائی غصے میں ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی گالی دینا چاہیں تو بھی گالی نہیں دیتے بس اتنا کہتے ہیں "ونج ووئے توں تاں بادشاہ ہئیں" (جاو یار تم تو بادشاہ ہو)۔ بس میرے عزیزو ٹرمپ بھی بادشاہ ہی ہے لیکن سرائیکی والا اردو عربی فارسی والے بادشاہوں سے اپنا کوئی لینا دینا نہیں۔

اپنے سکہ بند بُولی کے ہمراہ ٹرمپ نے آج 29 مارچ سے ٹھیک ایک ماہ قبل 28 فروری کو اپنے "چار روزہ رجیم تبدیلی پروگرام" کا ڈنکا بجاتے ہوئے ایران کے خلاف سفاکانہ جارحیت کا آغاز کیا تھا اور ایرانی مزاحمت اس کے چار دنوں کو کھینچ کر ایک ماہ تک لے گئی جس وقت آپ یہ سطور پڑھ رہے ہوں گے ایران جنگ کا 32 واں دن ہوگا۔ جنگ مزید کتنے دن چلے گی اس بارے کوئی اندازہ اور دعویٰ بادی النظر میں ممکن نہیں وہ اس لئے کہ ایرانیوں نے اعلیٰ مذہبی سیاسی اور عسکری قیادت کی دو سے تین پرتیں قتل ہونے بھانک تباہی و بربادی کا سامنا کرنے کے باوجود جس طرح مزاحمت کی اور مزاحمت جاری رکھی وہ اپنی مثال آپ ہے۔

ایرانی مزاحمت کے باقی ماندہ نتائج و مشکلات کو ایک طرف اٹھا رکھیئے اس نے لمحہ موجود کے کرہ ارض کی سب سے بڑی اور سفاک طاقت امریکہ بہادر کے صدر کی جو درگت بنائی اس نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت تک چھین لی ہے۔ حالت یہ ہوگئی ہے کہ ٹرمپ کا ہر نیا بیان پچھلے بیان کی نفی کرتا ہے عین ممکن ہے وہ بھی یہ سمجھتا ہوکہ "یوٹرن لینا بڑے سیاست دان کی نشانی ہے"۔

آگے بڑھنے سے قبل تھوڑی سی بات گزشتہ سپہر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صدر ٹرمپ کی اس ویڈیو پر کرلیتے ہیں جس میں اس نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لئے انتہائی توہین آمیز الفاظ استعمال کیئے ہیں۔ ان الفاظ کو بعین لکھنا کسی بھی طور ممکن نہیں بس یہی کہہ سکتے ہیں کہ ٹرمپ نے نازیبا الفاظ استعمال کیئے کیوں کیئے اس کا ایک جواب یہ ہے کہ ٹرمپ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کو براہ راست ایرانی جنگ کے اکھاڑے میں اتارنے میں ناکام رہے۔ دوسرا یہ کہ گزشتہ روز ٹرمپ........

© Daily Urdu