menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Dekhne Sunne Ke Siwa Bhi Bohat Kuch Hai

23 0
27.04.2026

دیکھنے سننے کے سوا بھی بہت کچھ ہے

ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد بظاہر انہی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ تجزیہ نگار پر امید ہیں کہ صدر ٹرمپ کی غیر مستقل مزاجی اور جنگی جنون سے عبارت بیانات کے باوجود مذاکرات کا عمل بحال ہوسکتا ہے لیکن اس میں کتنے دن لگیں گے فوری طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔

اس کی ایک بلکہ خاص وجہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں مغربی ذرائع ابلاغ کی کہانیوں کو الہامی داستانوں کا درجہ دیا جاتا ہے مثلاً ہمارے یہاں ایران میں مذہبی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اختلافات اور کسی بھی گروپ کی فیصلہ سازی سے محرومی کا ذکر چبا چبا کر کیا جارہا ہے لیکن امریکہ میں دورانِ جنگ پنٹا گون میں ہوئی بڑی تبدیلیوں یا امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو کی نیم خاموشی پر بات کرنے سے اجتناب برتا جارہا ہے۔

ایران امریکا مذاکرات کے پہلے مرحلہ کے امریکی وفد کو دیکھ لیجے جو نائب صدر کی قیادت میں اسلام آباد آیا تھا اس میں ٹرمپ کا داماد تو شامل تھا مگر مارکوروبیو "غائب است"۔ ابھی گزشتہ روز بحری امور کے امریکی سیکرٹری مستعفی ہوگئے ہیں مستعفی ہوئے یا استعفیٰ طلب کیا گیا؟ دور کی کوڑیاں لانے کبوتر اور چڑیا والے بابے ہی نہیں اڈیالہ جیل کی دیوار کے اُس پار کی صورتحال کے ساتھ مشقتی تک سے عمران خان کی گفتگو لفظ بہ لفظ زیر زبر کے بغیر بیان کرنے والے ماہرینِ روحونیت بھی "دڑ وٹے" ہوئے ہیں کیا یہ "کھلا تضاد" نہیں۔

آگے بڑھنے سے قبل ایک خبر پڑھ لیجے وائٹ ہاؤس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کیلئے دی گئی سالانہ ضیافت کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کی۔ کہا جارہا ہے یہ شخص صدر ٹرمپ پر حملے کیلئے آیا تھا سیکورٹی اہلکار نہ صرف امریکی صدر اور نائب صدر کو محفوظ مقام کی جانب لیجانے میں........

© Daily Urdu