menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Baqi Sab Khairiyat Hai Aur Aap Ki Khairiyat Naik Matloob

26 0
27.02.2026

باقی سب خیریت ہے اور آپ کی خیریت نیک مطلوب

بھارت اسرائیل کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، افغان رجیم کے " نکے وڈے" اپنے امیرالمومنین کے حکم کے منتظر ہیں، ٹرمپ ایران سے سینگ پھنسانے کیلئے "ورزش" کررہا ہے، ایرانی کہہ رہے ہیں آخری آدمی اور آخری راکٹ تک لڑیں گے، پاکستان میں ایک جانب پھر سے آو گستاخ مٹائیں کی دکانیں گلی گلی کھل رہی ہیں، وزارت داخلہ کالعدم تنظیموں اور سہولت کاروں کے خلاف ملک گیر کارروائی کا ڈھول پیٹ رہی ہے اور وزیر مذہبی امور کالعدم تنظیموں کے بڑوں سے ملاقات کررہے ہیں۔

سہیل آفریدی کو شکوہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ان کے سلام کا جواب نہیں دیا حالانکہ وہ شب بھر کے جاگے ہوئے تھے۔ چیزا گروپ کہہ رہا ہے ہائے وہ گڈ ٹو سی یو کے موسم جب زنانیاں ٹیلفون پر ایک دوسرے سے شکوے کرتے ہوئے کہتی تھیں "یہ کم بخت مارشل لا بھی تو نہیں لگارہے"۔

اڈیالہ جیل روڈ پر محض دس میڑ پر زیر تعمیر نالے کو پار کرنے کا راستہ موجود تھا لیکن محبین نے محترمہ نورین نیازی کو نالہ پھلانگنے کا راستہ دیکھایا، وہ نالے میں گرگئیں پی ٹی آئی کے آفیشل پیچ سے اس واقع کے حوالے سے جو دعویٰ کیا گیا اس پر آنکھیں بھر آئیں۔

محترمہ نورین نیازی نے کہا عمران سے عشق کا تقاضا یہ ہے کہ لوگ گھروں سے باہر نکلیں، گھروں میں بیٹھ کر عشقِ عمران کے دعوے فضول ہیں۔ بات تو سچ ہے تینوں بہنیں کب سے اپیل کررہی ہیں کہ اڈیالہ جیل کے باہر 10 ہزار کارکنوں کو آنا چاہئے۔

ساعت بھر کیلئے بنگلہ دیش چلتے ہیں جہاں جماعت اسلامی تاریخ ساز فتح سے 137 نشستیں پیچھے رہ گئی اتحادیوں سمیت اسے 75 نشستیں ملیں عالمگیر اسلامی انقلاب کی نشاط ثانیہ کا چھابہ بنگالیوں نے الٹا دیا۔

ادھر جماعت اسلامی کی پاکستانی برانچ کے امیر کا غصہ ہے تھمنے میں نہیں آرہا وہ کراچی میں مہاجر کارڈ کھیل رہے ہیں باقی کے "ملخ" میں اسلامی کارڈ........

© Daily Urdu