Pakistan Ki Nai Aalmi Position
پاکستان کی نئی عالمی پوزیشن
ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کوئی نئی بات نہیں، بلکہ یہ ایک طویل معاشی، مفاداتی اور جغرافیائی تنازعہ ہے جس نے کئی دہائیوں سے عالمی سیاست کو متاثر کر رکھا ہے، مگر حالیہ برسوں میں اس کشیدگی کی شدت نے ایک ایسے مرحلے کو چھو لیا تھا جہاں معمولی غلطی بھی ایک بڑے علاقائی یا حتیٰ کہ عالمی تصادم کا پیش خیمہ بن سکتی تھی۔ ایسے نازک اور حساس ماحول میں پاکستان کا بطور ثالث کردار نہ صرف حیران کن بلکہ انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہوا ہے۔
پاکستان نے اپنی سفارتی بصیرت، توازن اور غیر جانبداری کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں متحارب فریقین کے درمیان رابطے کا ایک ایسا پل تعمیر کیا جس نے نہ صرف ممکنہ جنگ کے بادلوں کو چھٹنے میں مدد دی بلکہ خطے میں امن کے امکانات کو بھی تقویت بخشی۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کی اس کوشش کا اعتراف محض رسمی بیانات تک محدود نہیں رہا بلکہ ایران اور امریکہ دونوں کی جانب سے کھلے الفاظ میں اس کا ذکر بار بار کیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کی سفارتی ساکھ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
مزید برآں عالمی برادری، خصوصاً یورپی ممالک، چین، روس اور مسلم دنیا نے بھی پاکستان کے اس مثبت کردار کو سراہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب محض ایک........
