menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aah, Bechari Aurat

13 0
25.05.2026

عورت معاشرے کی سب سے خوب صورت تخلیق بھی ہے اور سب سے زیادہ مظلوم وجود بھی۔ پاکستان کے محلےکوچوں سے لے کر سیاست کے ایوانوں تک عورت کے نام پر عزت کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔ عورت کو ماں، بہن، بیٹی کا مقدس رتبہ دیا جاتا ہے۔ عورت کے قدموں تلے جنت تلاش کی جاتی ہے، پھر اسی عورت کو زندگی کے ہر موڑ پر ذلت، خوف، تشدد اور محرومی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ گھر کی چار دیواری سے دفتر کے کمروں تک عورت مسلسل اپنے وجود کی جنگ لڑ رہی ہے۔

پاکستان میں عورت کے خلاف تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 2025 کی مختلف رپورٹس کے مطابق خواتین پر تشدد، اغوا، عصمت دری، گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے ہزاروں واقعات رپورٹ ہوئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2025 میں خواتین پر تشدد کے 6543 کیسز سامنے آئے جبکہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کی تعداد 470 رہی۔ یہ صرف وہ عورتیں ہیں جن کی چیخیں اعداد و شمار تک پہنچ سکیں۔ اس کے برعکس ہزاروں عورتیں ایسی بھی ہیں جو خوف، غربت، خاندان یا معاشرتی دباؤ کے باعث خاموش قبروں کی طرح زندہ ہیں۔

پاکستانی عورت کی زندگی عجیب تضاد کا شکار ہے۔ ایک طرف اشتہارات میں عورت کے جسم کو فروخت کی علامت بنایا جاتا ہے۔ صابن سے لے کر موبائل فون تک ہر شے عورت کے چہرے اور جسم کے ذریعے بیچی جاتی ہے۔ دوسری طرف اسی عورت کے لباس، ہنسی، آواز اور چلنے کے انداز پر سوال........

© Daily Urdu