Tehzeeb Ka Nangi Talwar Par Raqs
تہذیب کا ننگی تلوار پر رقص
رات کی تاریکی میں جب لندن کا بلند و بالا "شارڈ" برج یا نیویارک کی فلک بوس عمارتیں رنگ برنگی نیون روشنیوں سے جگمگاتی ہیں، تو یوں لگتا ہے جیسے انسان نے کائنات کی تسخیر کا آخری معرکہ سر کر لیا ہو۔ مصنوعی ذہانت کے اعصابی نظام، الگورتھم کی کرشمہ سازیوں اور ڈیجیٹل معیشت کی تیز رفتاری نے ایک ایسا شیش محل تعمیر کر دیا ہے جس کی درخشندگی دیکھ کر آنکھیں دنگ رہ جاتی ہیں۔ لیکن اسی تابناک شیش محل کے عقب میں ایک بدصورت حقیقت سانس لے رہی ہے۔ فرض کیجیے، ایک مسافر بارش کی ننھی بوندوں میں لندن کے کسی تاریخی گلی کوچوں سے گزر رہا ہو، اس کے ہاتھوں میں جدید ترین سمارٹ فون ہو جو دنیا بھر کی معلومات چند سیکنڈز میں فراہم کر سکتا ہے، مگر اس کا دل ایک انجانے خوف سے دھڑک رہا ہو کہ کہیں کسی تاریک موڑ پر کوئی نقاب پوش اس سے یہ مادی اثاثہ چھین نہ لے۔ یہ منظر نامہ صرف ایک انفرادی تجربہ نہیں، بلکہ عصرِ حاضر کے اس المیے کی تمثیل ہے جسے جدید تہذیب کا خاموش بحران کہا جاتا ہے۔
انسانی تاریخ نے ہمیشہ دو متوازی خطوط پر سفر کیا ہے۔ ایک خط........
