menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Science Dano Ki Gumshudgiyan: Aik Ubharta Hua Aalmi Masla

40 0
20.04.2026

سائنسدانوں کی گمشدگیاں: ایک ابھرتا ہوا عالمی مسئلہ

عالمی طاقت کے مراکز میں سائنسی ذہانت کو ہمیشہ سے اسٹریٹجک اثاثہ سمجھا جاتا رہا ہے، مگر حالیہ اطلاعات نے اس تصور کو ایک نئی اور قدرے تشویشناک جہت دے دی ہے۔ امریکہ جیسے ترقی یافتہ اور منظم ریاستی ڈھانچے میں اگر حساس نوعیت کے سائنسی منصوبوں سے وابستہ افراد یکے بعد دیگرے پراسرار حالات میں لاپتہ ہونے لگیں یا اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں تو یہ محض اتفاقی واقعات کی ایک قطار نہیں رہتی بلکہ ایک ایسے رجحان کا عندیہ بن جاتی ہے جس کے مضمرات قومی سلامتی سے لے کر عالمی توازنِ قوت تک پھیلے ہوتے ہیں۔ 2024 سے اب تک دس امریکی سائنسدانوں کا غیر واضح حالات میں لاپتہ یا ہلاک ہونا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس نے نہ صرف امریکی پالیسی ساز حلقوں کو متوجہ کیا ہے بلکہ عالمی مبصرین کو بھی غور و فکر پر مجبور کر دیا ہے۔

ان واقعات کی سنگینی اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جب یہ معلوم ہو کہ متعلقہ افراد کو جوہری اور ایرو اسپیس جیسے حساس شعبوں میں کلیدی نوعیت کی معلومات تک رسائی حاصل تھی۔ یہ وہ میدان ہیں جہاں معلومات کی معمولی سی دراڑ بھی غیر معمولی نتائج کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔ جوہری ٹیکنالوجی ہو یا خلائی تحقیق، دونوں ہی ایسے شعبے ہیں جن میں برتری کسی بھی ریاست کے دفاعی اور تزویراتی وقار کا تعین کرتی ہے۔ ایسے میں اگر ان شعبوں سے وابستہ ماہرین غیر معمولی حالات کا شکار ہوں تو سوال محض افراد کی حفاظت کا نہیں رہتا بلکہ پورے نظام کی ساکھ اور تحفظ پر اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس میں ان سائنسدانوں کا تعلق فزکس، انجینئرنگ اور دیگر اعلیٰ سائنسی شعبوں سے بتایا جا رہا ہے، جو اپنی نوعیت میں انتہائی مہارت طلب اور حساس دائرہ کار رکھتے ہیں۔ ان افراد کا کردار محض تحقیقی نہیں بلکہ عملی اطلاق سے جڑا ہوتا ہے، جہاں ان کے........

© Daily Urdu