Gen Z Aur Hamari Zimmedariyan
جین زی اور ہماری ذمہ داریاں
اولاد اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے اور یہی اولاد کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتی ہے۔ ہر والدین اپنی اولاد میں اپنا کل دیکھتے ہیں، اپنے بڑھاپے کا سہارا تلاش کرتے ہیں اور یہی بچے آگے چل کر معاشرے کی بنیاد بنتے ہیں۔ اگر ان کی تربیت درست خطوط پر کی جائے تو ایک صالح، بااخلاق اور مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے، لیکن اگر تربیت میں غفلت برتی جائے تو یہی اولاد معاشرے کے بگاڑ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔
بچپن انسان کی زندگی کا سب سے حساس اور اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اسی دور میں بچے کی شخصیت کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔ اگر اس وقت اس کی دینی، اخلاقی اور سماجی تربیت درست انداز میں کی جائے تو وہ زندگی بھر ان اصولوں پر قائم رہتا ہے۔ اس کے برعکس، اگر اس مرحلے میں کوتاہی ہو جائے تو بعد میں اصلاح مشکل ہو جاتی ہے اور اس کے اثرات نہ صرف فرد بلکہ پورے معاشرے پر پڑتے ہیں۔
آج کا دور تیزی سے بدلتے ہوئے رجحانات کا دور ہے، جہاں میڈیا، خاص طور پر سوشل اور الیکٹرانک میڈیا، نئی نسل کی سوچ، عادات اور طرزِ زندگی پر گہرا اثر ڈال رہا ہے۔ بدقسمتی سے اس اثر کا بڑا حصہ منفی ہے۔ فحاشی، عریانیت اور بے حیائی کو "جدیدیت" کے نام پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ نوجوان نسل، جسے آج کل "جین زی" کہا........
