Hum Mein Kami Shukar Karne Ki Hai
ہم میں کمی شکر کرنے کی ہے
کبھی کبھی میں سوچتی ہوں، ہماری زندگی میں واقعی کمی کس چیز کی ہے؟ رزق کی؟ رشتوں کی؟ نعمتوں کی؟ یا پھر شکر کرنے کی؟ ہم میں سے کتنے لوگ رات کو اپنے بستر پر لیٹتے ہیں، پورا دن گزار کر آنکھیں بند کرتے ہیں، مگر یہ سوچے بغیر سو جاتے ہیں کہ آج اللہ نے ہمیں کتنی نعمتوں کے ساتھ زندہ رکھا۔
ہم دن بھر ان چیزوں کا سوچتے رہتے ہیں جو ہمیں نہیں ملیں، مگر ان چیزوں کو گننا بھول جاتے ہیں جو ہمارے پاس موجود ہیں۔ ہم ایک خواہش پوری نہ ہونے پر پریشان ہو جاتے ہیں، مگر ان سو نعمتوں کو بھول جاتے ہیں جو ہماری زندگی میں پہلے سے موجود ہیں۔
شاید ہماری زندگی میں نعمتوں کی کمی نہیں، ہماری نظر میں شکر کی کمی ہے۔ نفسیات بھی ہمیں یہ بتاتی ہے کہ انسانی ذہن اکثر کمی، نقصان اور منفی تجربات کو زیادہ شدت سے محسوس کرتا ہے۔ اسی لیے اگر دن میں دس اچھی چیزیں ہوں اور ایک بری چیز ہو جائے تو ہمارا ذہن اکثر اسی ایک بری چیز کو پکڑ لیتا ہے۔
پھر سوشل میڈیا نے تو اس موازنے کو اور بھی بڑھا دیا ہے۔
ہم کسی کی خوشی........
