menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hum Apni Harkaton Ki Wajah Se Apno Ko Kho Dete Hain

10 0
yesterday

ہم اپنی ہی حرکتوں کی وجہ سے اپنوں کو کھو دیتے ہیں

زندگی میں رشتے اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہیں۔ انسان دنیا کی ہر دولت حاصل کر لے، مگر اگر اس کے اپنے اس سے دور ہو جائیں تو وہ اندر سے خالی رہ جاتا ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض لوگ اپنے ہی رویوں، اپنی انا، غرور اور سخت مزاجی کی وجہ سے آہستہ آہستہ اپنے عزیزوں کو خود سے دور کر لیتے ہیں اور انہیں اس بات کا احساس بھی نہیں ہوتا کہ اصل نقصان کس کا ہو رہا ہے۔

کچھ لوگ ہمیشہ خود کو درست اور دوسروں کو غلط سمجھتے ہیں۔ انہیں اپنی بات، اپنی رائے اور اپنی خواہشات کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ وہ دوسروں کے جذبات کو نظر انداز کرتے ہیں، معافی مانگنے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں اور اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے دوسروں کو قصوروار ٹھہراتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ان کا یہ رویہ رشتوں میں فاصلے پیدا کر دیتا ہے۔

نفسیات کے مطابق بعض اوقات انسان کی انا (Ego) اس قدر مضبوط ہو جاتی ہے کہ وہ اپنی کمزوریوں اور غلطیوں کو دیکھنے کی صلاحیت کھو دیتا ہے۔ اسے لگتا ہے کہ سب لوگ اس کے خلاف ہیں، حالانکہ حقیقت میں اس کے اپنے رویے........

© Daily Urdu