Super Sobers, Wo Shakhs Jo Sab Kuch Kar Sakta Tha (5)
"سپر سوبرز"، وہ شخص جو سب کچھ کر سکتا تھا (5)
جان پارکن: سابق ناٹنگھم شائر بلے باز، وہ نان اسٹرائیکر جو تاریخ کے مشہور "چھ گیندوں پر چھ چھکوں" کے وقت دوسرے سرے پر موجود تھا۔
سوانسی کے سینٹ ہیلنز میدان میں جب گیری سوبرز نے میلکم نیش کے ایک ہی اوور کی چھ گیندوں کو چھ مرتبہ باؤنڈری کے پار پہنچا کر تاریخ رقم کی، تو میرا مقام دوسرے سرے پر تھا۔ میں اس تاریخی لمحے کا خاموش گواہ تھا۔
میچ ختم ہوا تو ہم سب کلب کے بار میں گئے۔ لیکن وہاں ایک عجیب منظر تھا۔ گلیمورگن کلب کے عہدیداروں نے گیری کو گھیر رکھا تھا۔ ہر شخص انہی چھ چھکوں کی بات کرنا چاہتا تھا۔ کوئی پوچھ رہا تھا کہ پہلی گیند پر کیا سوچا تھا، کوئی آخری گیند کی بات کر رہا تھا، کوئی ریکارڈ کی اہمیت بیان کر رہا تھا۔
گیری چند لمحے سب کی باتیں سنتا رہا۔ پھر اس نے ہماری طرف دیکھا، مسکرایا اور نہایت سادگی سے بولا: "چلو لڑکو، واپس اپنے پرانے سرائے چلتے ہیں"۔
نہ اپنی تعریف، نہ ریکارڈ کا چرچا، نہ کسی کارنامے پر فخر۔ وہ ایسا انسان ہی نہیں تھا۔ اس کے لیے کرکٹ ریکارڈ بنانے کا ذریعہ نہیں، کھیلنے کی خوشی کا نام تھی۔
لوگ دنیا بھر میں اس کے چھ چھکوں کا ذکر کرتے تھے، مگر وہ خود اس واقعے کو غیر معمولی........
