menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Beti Ki Izzat

31 0
26.02.2026

انسان دوڑتا ہوا ماؤنٹ ایورسٹ پر بھی چڑھ جائے تب بھی ماضی پیچھا کرتا ہوا وہاں پہنچ جاتا ہے، باکو کے آتش کدہ میں کالی دیوی کا بت دیکھ کر ایک انڈین ہندو بڑی عقیدت کا اظہار کر رہا تھا، مجھے تعجب ہوا تو اس نے کہا "یہ تاریخ کا حصہ ہے، آپ قبول نہ کرو لیکن اسے تاریخ سے ختم نہیں کر سکتے"۔ تاریخ جب کوئی واقعہ بیان کرتی ہے تو اسے ویسا ہی لکھنا چاہیئے، بدقسمتی سے اسے مذہبی یا سماجی روایات کا تڑکا لگا دیتے ہیں، ناصر ادیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں اداکارہ ریما کا تعلق ہیرا منڈی سے بیان کیا تو اک ہنگامہ برپا ہوگیا کہ وہ غرباء کی مالی مدد کرتی ہے، کسی فلمی کیمرہ مین کی بہن کی شادی کیلئے مالی مدد کی تھی، یہ عمل ہدایت کے زمرے میں آتا ہے کہ رب تعالیٰ جس کو چاہے ہدایت عطا کرے، قصہ مختصر ناصر ادیب کو عوامی دباؤ پر معافی مانگنی پڑی، حالانکہ معافی مانگنے سے اداکارہ ریما کا ماضی بدل نہیں سکتا، حاصل کلام یہ ہے کہ تاریخ کو مسخ نہیں کرنا چاہیئے۔

میری جنم بھومی حافظ آباد، پنجاب کا ایک مردم خیز خطہ ہے، یہاں مثالی شہرت کی حامل شخصیتوں نے جنم لیا جن کے نام سے موجودہ نسل بالکل بھی واقف نہیں ہے، حافظ آباد کی تاریخ میں جرنیل ہرسُکھ رائے کپور، سِکھ سپاہ کا جرنیل اور بڑا آدمی تھا، مذکورہ واقعہ ہمارے محترم، تاریخ حافظآباد کے مصنف عزیز علی شیخ کی زبانی سنا، کہا جاتا ہے کہ جب جرنیل ہرسُکھ رائے شیخو پورہ کا کاردار تھا اور وہاں سے اپنی پسندیدہ گھوڑی پر سوار حافظ آباد آ رہا تھا، راستے میں اس نے ایک نوجوان........

© Daily Urdu