menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tarrif Card

28 0
08.05.2026

نوجوان عورت۔ پچانوے ہزار۔ حاملہ عورت۔ ایک لاکھ دس ہزار۔

بچہ، چھ سال سے کم۔ ایک لاکھ پچیس ہزار۔ بچہ، چھ سال سے بڑا۔ ایک لاکھ۔

مرد، عمر رسیدہ۔ پینسٹھ ہزار۔ مرد، نوجوان۔ اسی ہزار۔

مینو میں سب سے سب سے اوپر، بونس کے طور پر لکھا تھا "سب سے خوبصورت شکار" کا انعام، پچیس ہزار۔ یہ بھی لکھا تھا کہ شکاریوں کے درمیان مقابلے کی رقم، شام کو ڈنر پر نقد ڈویچے مارک میں، بغیر کسی رسید کے ادا کر دی جاتی ہے۔ یہ کسی فلم کا پراپ نہیں ہے اور یہ کسی ناول سے اٹھایا گیا اقتباس بھی نہیں ہے۔ یہ کوئی ادبی استعارہ یا فرضی منظر نامہ بھی نہیں ہے۔ یہ ایک "ٹیرف کارڈ" ہے، جو 1993 میں بوسنیا کے دارالحکومت سرے یوو کے محاصرے کے دوران ایک سرب کمانڈر یورپی شکاریوں کے ہاتھ میں اس انداز سے تھماتا تھا، جیسے کسی پانچ ستارہ ریستوران کا ویٹر اپنے مہمان کو شام کے خصوصی پکوانوں کا مینو پیش کرتا ہے۔ شکاری کارڈ پر آنکھ جماتا، انگلی پھیرتا اور اپنے من پسند آپشن کا انتخاب کر لیتا تھا۔

یہ ٹیرف کارڈ بوسنیا کے مسلمانوں کے لائیو شکار کا کارڈ تھا، جسے کھیلنے کے لیے یورپ اور دنیا بھر سے امیر سیاح کھینچے چلے آتے تھے۔ لائیو شکار، یعنی اپنی پسند کا بندہ دیکھیں اور خود اپنے ہاتھوں سے، سرکاری بندوق سے شکار کریں۔

تیس سال یہ کارڈ ایک افواہ تھا۔ ایک کہانی۔ ایک ایسی بات جو سرے یوو کے بزرگ سرگوشی میں دہراتے تھے اور پھر چپ ہو جاتے تھے۔ نومبر 2025 میں ملان کا سرکاری وکیل اسے میز پر رکھ کر بیٹھ گیا ہے اور اب اس کارڈ کے گرد ایک ایسی فائل بُن رہی ہے جس کا حجم روز بڑھ رہا ہے۔ اطالوی صحافی ایزیو گاوازینی کی شکایت، سلوینیائی فلم ساز میرن زوپانیچ کی دستاویزی فلم اور انٹرنیشنل کرمنل ٹرائبیونل فار دی فارمر یوگوسلاویہ کی فائل میں 2007 سے دفن ایک سابق امریکی میرین جان جارڈن کا حلف نامہ، یہ سب کاغذات اب ایک دوسرے سے باتیں کر رہے ہیں۔

اب آپ ان سطروں سے جلدی گزر کر آگے بڑھنا چاہیں گے، تاکہ ان کا وزن آپ کی صبح کا سکون نہ خراب کر دے۔ نہیں، ابھی نہیں۔ ذرا یہاں رکیے اور دوبارہ پڑھیے۔

نوجوان عورت۔ پچانوے ہزار۔ حاملہ عورت۔ ایک لاکھ دس ہزار۔ بچہ، چھ سال سے کم۔ ایک لاکھ پچیس ہزار۔

اب اس فہرست کو ایک لمحے کے لئے ذہن کے ایک کونے میں رکھیں اور یورپ کے کسی ایک شہر کی طرف چلیں۔ کس شہر کی طرف، یہ ابھی واضح نہیں، کیونکہ تفتیش کاروں نے ان شکاریوں کے نام شائع نہیں کئے ہیں اور ان کے ملکوں کا اعلان بھی ابھی محدود ہے۔ گاوازینی کی شکایت میں چار قومیتیں سامنے آئی ہیں -ل، اطالوی، امریکی، کینیڈین اور روسی۔ تفتیش کے دوران تین مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے، جن کا تعلق ٹیورن، میلان اور ٹریسٹے سے ہے۔ تو شاید یہ شہر میلان کا کوئی پُرسکون مضافات ہے، یا ٹورنٹو کے کسی درختوں سے بھرے محلے کی ایک گلی، یا ٹیکساس کے کسی صاف ستھرے ہمسائے کا چوک، یا سینٹ پیٹرز برگ کے کسی پرانے دریا کنارے کی عمارت۔ آپ اپنی پسند کا کوئی ایک شہر چن لیں۔

یہ شخص اس وقت اٹھاون برس کا ہے۔ تیس سال پہلے اٹھائیس برس کا تھا۔ یعنی اس وقت کا نوجوان جو ویک اینڈ منانے کے کے لئے سرے یوو کی پہاڑیوں پر چڑھنے گیا تھا۔

جمعرات کی صبح ہے، مئی کا مہینہ، گھڑی پر سات بج کر چالیس منٹ ہوئے ہیں۔ یہ شخص اپنے گھر کی پہلی منزل پر اپنے کمرے میں ہے۔ کھڑکی سے باہر گلی نظر آتی ہے، جہاں ایک عورت اپنے کتے کو ٹہلانے کے لئے باہر نکلی ہے اور دور کسی چرچ کی گھنٹی کی ہلکی سی آواز سنائی دے رہی ہے۔ اس کے بدن پر سرمئی "ٹرگل" ربڑ کا ڈریسنگ گاؤن ہے، جو اس کی بیوی نے کرسمس کے تحفے کے طور پر دیا تھا، چار برس پہلے۔ پاؤں میں چپلیں ہیں اور تختے کا فرش ٹھنڈا ہے۔ اس کا گھر تین منزلہ ہے اور قیمت کے اعتبار سے تقریباً دو ملین یورو کے آس پاس ہوگا۔

نیچے باورچی خانے میں اس کی بیوی، چلیں، اسے انگرڈ کہیں، یا ایلینا، یا فرانچسکا، یا تاتیانا، جس بھی نام پر آپ کے ذہن کو سکون ملے، وہ کافی کی مشین کا بٹن دبا رہی ہے۔ مشین جرمن ساخت کی ہے اور بیوی نے اسے گزشتہ سال خریدا تھا، کیونکہ اس میں دودھ کی جھاگ بنانے کا الگ بٹن ہے۔ کاؤنٹر اطالوی ماربل کا ہے اور فرج کے دروازے پر دو میگنٹ چپکے ہوئے ہیں۔ ایک ٹسکنی کے کسی پرانے سفر کی یاد اور ایک سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد ماسکووا کے سفر کی یاد دلاتا ہے۔

وہ شخص نیچے اترتا ہے۔ بیوی کے گال پر بوسہ دیتا ہے اور پوچھتا ہے کہ آج کے ناشتے میں کیا ہے۔ "ٹوسٹ، ایواکاڈو، انڈا"، بیوی جواب دیتی ہے اور اپنا بایاں ہاتھ ایواکاڈو کاٹنے کے لئے چاقو کی طرف بڑھاتی ہے۔ "تھینک یو، ڈارلنگ"، کہتے ہوئے وہ شخص میز پر بیٹھ جاتا ہے۔

میز پر آج کا اخبار رکھا ہوا ہے۔ یہ اطالوی "لا ریپبلیکا" ہو سکتا ہے، یا کینیڈین "گلوب اینڈ میل"، یا روسی "کومرسانٹ"، یا کوئی اور قومی روزنامہ۔ پہلے صفحے پر یوکرین کی جنگ کی کوئی نئی پیش رفت ہے، یا غزہ یا ایران کے بارے میں کوئی تازہ خبر، یا یورپی معیشت کے بارے میں کوئی منفی پیش گوئی۔ یہ شخص........

© Daily Urdu