menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan, Naam Yaad Rakhein

40 0
08.04.2026

پاکستان، نام یاد رکھیں

7 اپریل 2026۔ رات گیارہ بج کر تینتالیس منٹ برطانوی وقت۔

ٹیلی گراف نے سرخی لگائی: "ٹرمپ نے آخری لمحے میں ایران سے جنگ بندی کا اعلان کیا"۔

نیویارک ٹائمز نے سرخی لگائی: "ٹرمپ نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا، فوری تباہی کی دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گیا"۔

ایکسیوز نے تصدیق کی: "امریکہ نے پاکستان کی تجویز کردہ دو ہفتے کی جنگ بندی قبول کرلی"۔

بارہ گھنٹے پہلے اسی آدمی نے لکھا تھا: "آج رات ایک پوری تہذیب مر جائے گی"۔ اسی آدمی کے اپنے عہدیدار نے اسے "پاگل کتے کی طرح خونخوار" کہا تھا۔ اسی آدمی نے ایسٹر سنڈے کو گالیاں لکھی تھیں۔ اسی آدمی کی اپنی پارٹی کی مارجوری ٹیلر گرین نے پچیسویں ترمیم کا مطالبہ کیا تھا۔ اسی آدمی نے کہا تھا "چار گھنٹے میں ہر پل اور ہر بجلی گھر تباہ"۔ اسی آدمی نے "پتھر کے دور میں بھیج دوں گا" کہا تھا۔

اور اب اسی پاگل سانڈ نے پاکستان کی تجویز مان لی ہے۔

ایکسیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس پر بیان جاری کیا: "مشرق وسطیٰ میں جنگ کے پرامن حل کی سفارتی کوششیں مستحکم، مضبوط اور طاقتور انداز میں آگے بڑھ رہی ہیں اور مستقبل قریب میں ٹھوس نتائج کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سفارتکاری کو اپنا کام کرنے کا........

© Daily Urdu