Deal Ki Chabi Islamabad Ke Pas Hai
ڈیل کی چابی اسلام آباد کے پاس ہے
کیتھی گینن اپنی دوست ہیں۔ 35 سال ایسوسی ایٹڈ پریس کی چیف نمائندہ۔ افغانستان اور پاکستان۔ 2014 میں سات گولیاں کھائیں اور بچ گئیں۔ شوہر پاکستانی معمار نعیم پاشا۔ 2001 میں واحد مغربی صحافی جنھیں طالبان نے کابل میں رہنے دیا۔ اس خطے کو بہت اندر سے سمجھنے والے لوگوں میں سے ہیں۔ جب یہ خاتون لکھتی ہیں تو غور سے پڑھنا چاہیے۔
آج 8 اپریل 2026 کو انھوں نے لکھا: "معاہدے کا فن نہ امریکی حکومت کے پاس ہے نہ ایرانی حکومت کے پاس۔ اصل فن پاکستان کے پاس ہے"۔
پھر لکھا: "پاکستان جنگ کے فریقین کے درمیان بہترین مقام پر ہے اور خود بھی بے وزن نہیں۔ ایٹمی وزن رکھتا ہے"۔
گینن نے تفصیل سے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس پورے عمل کے مرکزی کردار رہے ہیں۔ فون پر ایران سے بات کی، امریکہ سے بات کی اور گینن نے لکھا کہ اگرچہ کسی نے رپورٹ نہیں کیا مگر یقیناً سعودی عرب کو بھی ایک دو فون کیے ہوں گے۔ وزیر اعظم شریف نے اپنی سطح پر بات کی مگر گینن نے واضح لکھا ہے: "پاکستان میں ہر سویلین حکومت کے پیچھے طاقتور فوج ہوتی ہے اور آج سے زیادہ کبھی نہیں تھی"۔
مگر اس مضمون کی اصل طاقت آخری گیارہ لمحے کی بات میں ہے۔ گینن نے لکھا: "ایسا معاہدہ جو ناممکن لگ رہا تھا، ایسے ٹرمپ کے ساتھ جو کھلم کھلا جنگی جرائم کی دھمکی دے رہا تھا اور جس نے صاف مانا کہ اسے کوئی فکر........
