March Ka Mahina, Meri Zaat Se Dunya Ki Tareekh Tak
مارچ کا مہینہ، میری ذات سے دنیا کی تاریخ تک
دنیا میں کچھ مہینے ایسے ہوتے ہیں جو اپنی تاریخی اہمیت کے باعث خصوصی حیثیت رکھتے ہیں۔ مارچ بھی انہی مہینوں میں سے ایک ہے۔ یہ مہینہ نہ صرف موسموں کی تبدیلی کا پیغام لاتا ہے بلکہ اس کی داستانیں تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف میں درج ہیں۔ لیکن میرے لیے اس کی اہمیت اس وجہ سے کئی گنا بڑھ جاتی ہے کہ میری اپنی زندگی کا آغاز بھی اسی مہینے کی پہلی تاریخ کو ہوا۔
مارچ کا نام رومی دیوتا Mars کے نام پر رکھا گیا تھا۔ رومی تہذیب میں یہ دیوتا محض جنگ ہی کا دیوتا نہیں تھا بلکہ کھیتی باڑی اور بہادری سے بھی منسوب کیا جاتا تھا۔ Mars کو رومی قوم میں وہ مقام حاصل تھا کہ ان کا ماننا تھا کہ روم کے بانی Romulus اور Remus اسی دیوتا کی اولاد تھے۔ یہی وجہ ہے کہ رومی خود کو Mars کی نسل سے سمجھتے تھے اور اس دیوتا کی تعظیم میں مارچ کے مہینے میں شاندار تقریبات اور جلوس نکالے جاتے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ قدیم رومی کیلنڈر میں سال کا آغاز بھی مارچ سے ہوتا تھا، اگرچہ گریگورین کیلنڈر میں اب یہ سال کا تیسرا مہینہ ہے۔
یکم مارچ کو سال کا 60واں دن ہوتا ہے (لیپ سال میں 61واں) اور اس کے بعد سال کے 305 دن باقی رہ جاتے ہیں۔ میرے لیے یہ تاریخ اور بھی خاص ہوجاتی ہے کہ اسی........
