Taqat Insan Ko Benaqab Karti Hai
طاقت انسان کو بے نقاب کرتی ہے
میں نے اکثر اپنے آفس کی لفٹ میں ایک شخص کو دیکھا۔ سادہ لباس، جھکی ہوئی نظریں، ہاتھ میں فائل، ہر آنے والے کو راستہ دیتا ہوا۔ پھر اچانک وہ کہیں غائب ہوگیا اور ہم بھی بھول گئے۔ برسوں بعد وہی شخص ایک سرکاری تقریب میں اسٹیج پر بیٹھا تھا جہاں میں بھی بطور گیسٹ سپیکر مدعو تھا۔ اسکا لباس بدل چکا تھا، کرسی اونچی ہو چکی تھی اور نظریں۔۔ نظریں اب کسی کو راستہ نہیں دیتی تھیں۔ جب اس نے تقریر کی تو انتہائی متکبرانہ باتیں کہ میں ششدر رہ گیا۔ مجھے اسی دن یہ جملہ سمجھ آیا کہ طاقت انسان کو نہیں بدلتی، طاقت انسان کو بے نقاب کرتی ہے۔
ہم عموماً یہ مان لیتے ہیں کہ اختیار، عہدہ یا شہرت انسان کو بدل دیتی ہے۔ حقیقت مگر اس سے کہیں زیادہ تلخ ہے۔ طاقت کسی کو نیا کردار نہیں دیتی، یہ اس کے اندر چھپے ہوئے کردار کو........
