menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pir Ke Din Kya Hoga?

15 0
19.04.2026

مذاکرات کا دوسرا اور فیصلہ کن دور پیر والے دن سے اسلام آباد میں شروع ہونے والا ہے۔ حالیہ مشرق وسطیٰ کی جنگی صورت حال نے سارا نقشہ بدل دیا ہے۔ ایران کی جانب سے ابنائے ہرمز کو بھی مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ بلاشبہ پاکستان ایک طاقتور اور سافٹ امیج رکھنے والا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے جو پہلے سے یکسر مختلف ہے۔ پوری دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کی بات ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی سیاست میں بعض اوقات ایسے لمحات آتے ہیں جب ایک جملہ، ایک بیان یا ایک سفارتی اشارہ پورے خطے کی حرکیات کو سمجھنے کی کنجی بن جاتا ہے۔ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا یہ کہنا کہ ایران۔ امریکہ کشیدگی کے بعد لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان نے کردار ادا کیا، ایک ایسا ہی بیان ہے جسے سرسری انداز میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

حقیقت یہ ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی سیاست ہمیشہ کثیرالجہتی (multi-layered) رہی ہے۔ ایران، امریکہ، لبنان اور اسرائیل کے درمیان کسی بھی نوعیت کی کشیدگی یا مفاہمت میں اگرچہ متعدد ریاستیں، خفیہ چینلز اور سفارتی رابطے بیک وقت متحرک ہوئے لیکن اگر صرف پاکستان کا نام سامنے آتا ہے تو اس کا مطلب........

© Daily Urdu