Elon Musk, Trillion Dollar Aur Ikhlaqi Behas
ایلون مسک، ٹریلین ڈالر اور اخلاقی بحث
ایلون مسک کی مجموعی دولت جون 2026 کے تخمینوں کے مطابق تقریباً 1.1 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور یوں وہ دنیا کے پہلے "کھرب پتی" انسان بن گئے ہیں۔ ایک ٹریلین ڈالر، ایک ہزار بلین ڈالر کے برابر ہوتا ہے۔ اس دولت کا اندازہ اس مثال سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر ایلون مسک اپنی دولت میں سے روزانہ ایک ملین ڈالر (تقریباً اٹھائیس کروڑ پاکستانی روپے) بھی خرچ کرے تو یہ دولت ختم ہونے میں تین ہزار سال سے زائد کا عرصہ لگے گا۔ گویا اگر کوئی شخص صدیوں قبل روزانہ دس لاکھ ڈالر خرچ کرنا شروع کرتا، تب بھی آج اس دولت کا بڑا حصہ باقی ہوتا۔ دنیا کے متعدد ممالک کی سالانہ مجموعی قومی پیداوار (GDP) بھی ایلون مسک کی انفرادی دولت سے کم ہے۔ معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ایلون مسک اپنی مجموعی دولت کا صرف 10 فیصد (یعنی 100 بلین ڈالر) بھی درست طریقے سے استعمال کرے تو وہ دنیا کے تقریباً 800 ملین محروم لوگوں کو "انتہائی غربت" کی لکیر سے اوپر........
