menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hathi Ki Zamanat

40 0
27.03.2026

آخر کار ہاتھی کے گلے میں وہ گھنٹی بندھ ہی گئی کہ جس کا دنیا کو تھا انتظار۔ گزرے وقتوں میں دنیا بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے کی بات کرتی تھی مگر ٹرمپ کی چیرہ دستیوں کے خلاف فیلڈ مارشل کی کوششوں نے محاورہ تبدیل کیا۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ یہ صدی کمزور مگر معدنی وسائل سے مالا مال ممالک کے لیے ہلاکت خیز ثابت ہو رہی ہے۔ مہذب دنیا نے پانچ ممالک کو ویٹو کا اختیار دیکر کثرت رائے و اجتماعی دانش کا سر عام گلا گھونٹا اور سفاک ممالک کو قتل عام کا غیر اعلانیہ استثنا بھی اقوام متحدہ کے قیام کی صدی نے ہی دیا۔

گرچہ اسرائیلی خونخوار بلی نے 1967 میں ہی مسلم حکمرانوں کو اپنے ناپاک عزائم سے آگاہ کر دیا تھا مگر چوہے بلوں میں گھسے ایک دوسرے کو ہی کترنے کترانے میں ہی مشغول رہے بلکہ نوبت یہاں تک پہنچی کہ اسرائیل کے خالق اور سرپرست امریکہ کی مکارانہ چھتری تلے خود کو محفوظ سمجھے بیٹھے ہیں بلکہ کچھ تو پڑوسی مسلم ملک سے زیادہ اسرائیل کے خیر خواہ۔

گرچہ نیٹو، یورپین، مسلم ممالک سمیت بے جان اقوام متحدہ سبھی جنگ کے پھیلاو سے خائف مگر مشکل وہی ہاتھی کے گلے میں گھنٹی باندھنے والی کہ اس مشکل ترین کام میں سب سے بڑا خطرہ عزت کا تھا کہ ٹرمپ دنیا کے بڑے اور طاقتور ممالک کے سربراہان کو کھڑے کھڑے بے عزت کر دینے میں جری، مگر بفضل تعالی یہ اعزاز پاکستان کے حصہ میں آیا۔ برادر خلیجی ملک میں بیٹھ کر عربوں کو اسرائیلی سازش کے خطرات سے آگاہ کرتے فیلڈ مارشل نے وہ معرکہ بھی سر کیا جس کے سبھی خواہشمند۔ خوشی بختی یہ کہ ہاتھی نے سونڈ ماری اور نہ بدمست ہوا کہ مستی کافی حد تک ایران نکال چکا تھا۔

امریکی صدر کے........

© Daily Urdu