Cheeni Adab Aur Adab e Insani
چینی ادب اور ادب انسانی
زندگی، جذبات، احساسات، خیالات، تجربات، مشاہدات کا خوبصورت اور بامعنی اظہار ہے۔ انسان نے جب اپنے دل کی کیفیت، اپنے گرد و پیش کے حالات، اپنی خوشیوں، غموں، محبتوں، پسند ناپسند، امیدوں اور خوابوں کو الفاظ میں ڈھالنا شروع کیا تو ادب وجود میں آیا۔ اس لحاظ سے ادب انسان اور انسانی معاشرے کی زندگی کا آئینہ دار بھی ہے اورترجمان بھی۔ ادب صرف الفاظ کو موزوں کرنے اور خوبصورت انداز میں پیش کرنے کا نام نہیں بلکہ یہ زندگی کو سمجھنے، محسوس کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔ ایک اچھا ادبی فن پارہ قاری کو محض معلومات نہیں دیتا بلکہ اس کے دل و دماغ پر اثر ڈالتا ہے، جذبات پیدا کرتا ہے، کیتھارسس میں مدد دیتا اور اسے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنے پر اکساتا ہے۔ ادب کے لیے انگریزی کا لفظLiterature ہے جو لاطینی لفظLitteratura سے نکلا ہے، جس کا تعلق تحریر اور حروف سے ہے۔
عام معنوں میں Literatureسے مراد ایسی تحریری یا زبانی تخلیقات ہیں جن میں انسانی زندگی، احساسات، جذبات خیالات اور تجربات کو فنکارانہ انداز میں پیش کیا گیا ہو۔ اردو میں ادب کا لفظ عربی زبان سے آیا ہے۔ ادب کے لغوی معنی تہذیب، شائستگی، سلیقہ اور حسنِ معاشرت کے بھی ہیں۔ ادبی اصطلاح میں ادب سے مراد وہ تخلیقی اظہار ہے جس میں زبان کے ذریعے انسانی زندگی کے مختلف تجربات کو موئثر، خوبصورت اور بامعنی انداز میں پیش کیا جائے۔ ایک قد آور محقق اور تنقید نگار آرنلڈ نے کہا کہLiterature deals with Life چونکہ ادب کا زندگی سے بہت گہرا تعلق ہے، اس لیے ادب زندگی سے مواد حاصل کرتا ہے اور فن کے........
