menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mere Mabood Akhir Kab Tamasha Khatam Hoga

33 1
19.01.2026

پاکستان کی سیاسی ومعاشی صورت حال نے معاشرے کو اخلاقی طور پر بھی دیوالیہ کر دیا ہے۔ طاقتور اشرافیہ نے سسٹم کو اپنے تابع کرتے کرتے اس قدر بنجر اور کھوکھلا کر دیا ہے کہ اس کی درستی اب ناممکن ہو چکی ہے، اگر کوئی قسمت کا مارا اس سسٹم اور نظام کو بہتر کرنے کا سوچتا بھی ہے تو ہماری تاریخ اس قدر بھیانک اور خوفناک ہے کہ وہ پہلے ہی بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔ تقسیم سے لے اب تک، چھہتر برس ہم نے صرف تجربات میں ضائع کیے، وہ تجربات جن کا نقصان صرف اور صرف عام آدمی کو ہوا، اشرافیہ نے تواپنی ناکامیوں کا ملبہ بھی عام آدمی پر پھینکا، سیاسی اشرافیہ نے نظام کو اس قدر برہنہ کر دیا ہے کہ اس عریانی سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے مگر اشرافیہ کے سر پہ جوں تک نہیں رینگ رہی۔

چھہتر سالہ بھیانک تاریخ سے ہم نے کیا سیکھا، شاید کچھ بھی نہیں، جب جب کسی مردِ قلندر نے اشرافیہ کو للکارا، اس کی زبان بندی کے لیے سارا مافیا اکٹھا ہوگیا، اس گٹھ جوڑ نے سسٹم کی رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ آج ملک جس نہج پر پہنچ چکا ہے، یہ سب ایک دن میں نہیں ہوا، اس کے پیچھے ہماری برسوں کی پلاننگ ہے۔ سیاسی اشرافیہ اور سرمایہ دار، جس کی نااہلی اور ہٹ دھرمی کا خمیازہ پچیس کروڑ عوام بھگت رہے ہیں اس تباہی کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی پارٹی یا کسی بھی ایک شخص پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ کوئی ایک ادارہ بھی اس تباہی کا ذمہ........

© Daily Urdu