FC College Ka Evening Hall Bachaya Jaye
ایف سی کالج کا ایونگ ہال بچایا جائے
ایف سی کالج پاکستان کا اہم تعلیمی ادارہ ہے جس کی ڈیڑھ سو سالہ شاندار تاریخ ہے، اس ادارے نے پاکستان کے تمام شعبوں میں نمایاں لوگ دیے، صحافت ہو یا سیاست، بیوروکریسی ہا یا پھر فارن سروس، یہاں سے پڑھے ہوئے طالب علم پوری دنیا میں اپنے وطن اور ملت کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اس ادارے کا نام سنتے ہی آنکھیں ادب اور محبت سے جھک جاتی ہیں، لوگ اس ادارے سے جڑنا اور یہاں اپنے بچوں کو تعلیم دلانا اعزاز سمجھتے ہیں مگر پنجاب حکومت کے ایک فیصلے نے پوری قوم کو گہرے کرب اور ندامت سے دوچار کر دیا ہے، یہ فیصلہ ہے ایف سی کالج کے تاریخی ایونگ ہال کا جو نیلا گنبد کے پاس موجود ہے۔
پنجاب حکومت نے بدھ کے روز ایف سی کالج کی انتظامیہ کو چوبیس گھنٹے کا وقت دیتے ہوئے اس تاریخی عمارت کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے، یہ حکم وہاں زیر تعلیم ہزاروں طالب علموں، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کے لیے باعث تشویش بنا اور تکلیف دہ بھی، یہ زمین ایف سی کالج کے پاس 2015ء سے ہے یعنی لیز پر، ایک تعلیمی ادارے کے لیے دی گئی زمین، واپس لینا کہاں کی دانش مندی ہے۔
شہباز شریف کی تعلیم دوستی کے واقعات ہم برسوں سنتے آئے ہیں، آج کہاں گئی وہ تعلیم دوستی اور تاریخی ورثے کے حفاظت کی ذمہ داری۔ خالی عمارتیں تاریخی ورثہ نہیں ہوتیں بلکہ ان عمارتوں کا شاندار ماضی اسے تاریخی بناتا ہے، ایونگ ہال ایک اہم ترین تاریخی اور تہذیبی........
